رات کی نیند اور انسان کی روح ۔۔ 24گھنٹے جاگنے سے ایک انسان میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ دیکھیے

معمولات زندگی میں جو چیز جیسے چل رہی ہوتی ہے وہ کسی نا کسی مقصد کے تحت ہوتی ہے، نیند بھی روزمرہ کی روٹین کا حصہ ہے جسے ہر انسان پورا کرتا ہے۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ ہم نیند پوری کیے بغیر رہ پائیں؟

دراصل نیند انسان کے جسم کے لیے انتہائی ضروری ہے، چونکہ نیند کے وقت انسان تو آرام کرتا ہی ہے، لیکن انسان کے جسم کے حصے جن میں دل، دماغ، گردے جو کہ دن بھر کام کرتے ہیں، وہ بھی آرام کرتے ہیں۔

ساتھ ہی ساتھ یہ بات بھی اہم ہے کہ اگر آپ کو مناسب نیند نہیں ملے تو جسمانی طور پر آپ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ جیسے کہ فشار خون کا بلند ہونا، ڈپریشن کا خطرہ بڑھنا، ذیابطیس ہونا، موٹاپا اور دل کے امراض میں اضافہ، یہ سب مناسب نیند نہ ہونے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

اسی طرح اگر آپ 24 گھنٹے نہیں سوئیں گے تو ایک اثر یہ بھی ہوگا کہ آپ جہاں 12 گھنٹوں میں تین وقت کھاتے تھے تو آپ 24 گھنٹوں میں 6 وقت کھائیں گے اسی طرح دیگر چیزوں کا استعمال بھی اسی حساب سے بڑھ جائے گا۔

دوسری جانب جب دنیا سو رہی ہوتی ہے تو کئی حد تک ماحولیاتی آلودگی کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے، کیونکہ گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں، جنریٹر بھی زیادہ تر کمرشل جگہوں پر بند ہوتے ہیں، لیکن جب نہیں سوئیں گے تو اُس وقت میں بھی کچھ نا کچھ کریں گے جس سے ماحولیاتی آلودگی مزید بڑھنے کا خدشہ بڑھ سکتا ہے۔

لیکن جہاں اتنے خطرات کی بات کر رہے ہیں وہیں یہ بھی بتاتے چلیں کہ جب آپ نیند نہیں لیں گے اور اُس وقت میں بھی کام کریں گے تو ظاہر ہے کھانے کا، بجلی اور دیگر چیزوں کا استعمال بھی ہوگا یعنی کھانا بنانے والے ریستوران اور فوڈ چینز کو فائدہ ہوگا اسی طرح بجلی کا استعمال ہوگا تو بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں چاہے سرکاری ہو یا نجی انہیں بھی فائدہ ہوگا۔چونکہ انسان 24 گھنٹے کام کرے گا تو دماغ بھی خراب ہو سکتا ہے جس کے لیے تھیراپسٹ کی ضرورت پڑ سکتی ہے یعنی تھیراپسٹ بھی خوب کمائے گا۔

لیکن اس سب کے باوجود سائنس یہی کہتی ہے کہ ایک انسان زیادہ سے زیادہ 6 گھنٹے تک کام کر سکتا ہے، اور پھر سستی اور دل نہ لگنے جیسے بہانے اس کی توجہ کام سے ہٹا دیتے ہیں۔ اسی لیے انسان کو ریچارج ہونے کے لیے نیند ضروری ہے۔

Raat Ki Nend Kyun Zarori Ha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Raat Ki Nend Kyun Zarori Ha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Raat Ki Nend Kyun Zarori Ha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   1586 Views   |   26 Nov 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

رات کی نیند اور انسان کی روح ۔۔ 24گھنٹے جاگنے سے ایک انسان میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ دیکھیے

رات کی نیند اور انسان کی روح ۔۔ 24گھنٹے جاگنے سے ایک انسان میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ رات کی نیند اور انسان کی روح ۔۔ 24گھنٹے جاگنے سے ایک انسان میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔