شوگر کم ہونا انتہائی خطرناک ہے۔ اس سے انسان کی اچانک جان بھی جاسکتی ہے۔ اس لئے بہتر ہے کہ اگر علامات ظاہر ہوں تو فوراً کچھ میٹھا کھا لیا جائے اور اگر مریض انسولین کا انجیکشن لگاتا ہے تو اپنے ڈاکٹر سے ضرور رجوع کرے“
>
موت بھی واقع ہوسکتی ہے
یہ کہنا ہے مرہم ٹی وی کے وی لاگ میں بات کرنے والے ڈاکٹر فواد شہزاد کا جو کنسلٹنٹ نیفرولوجسٹ ہیں۔ ڈاکٹر فواد نے بتایا کہ شوگر کم ہونے سے انسان اچانک سے گرجاتا ہے۔ سر چکراتا محسوس ہوتا ہے اور ٹھنڈے پسینے آتے ہیں۔ ان علامات کو نظر انداز کیا جائے تو اسی حالت میں موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔
البتہ میٹھا کھا کر شوگر معمول پر لانا وقتی علاج تو ہوسکتا ہے لیکن شوگر کے مریضوں کو اس بات کی عادت نہیں بنانی چاہیے۔ اس آرٹیکل میں کچھ ایسے طریقے بتائے جائیں گے جن سے شوگر کے مریض اچانک لو اور ہائی ہونے والے اپنے اس مرض کو کنٹرول میں رکھ سکتے ہیں۔
اہم ہدایات
ذیابیطس کے مریض کو دن میں 2 بار اپنی شوگر لازمی چیک کرلینی چاہیے تاکہ اسے اپنے پورے دن میں کیا خوراک لینی چاہئے اس بات کا اندازہ ہوسکے۔
ذیابیطس کے مرض میں کھانے کے دوران لمبا وقفہ دینا ٹھیک نہیں ہے۔ 3 کے بجائے 5 بار کھائیں۔
5 بار کھانا کھانے سے جسم میں گلوکوز کی سطح برقرار رہتی ہے اور اچانک سے شوگر لو نہیں ہوتی۔
کھانے میں ایسی خوراک کھائیں جس میں گلائسمیک انڈیکس کم سے کم ہو۔ ان کھانوں میں دہی، دالیں مچھلی، اناج اور براؤن چاول وغیرہ شامل ہیں۔ سلاد، موسمی پھل وغیرہ کو بھی خوراک کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔ انسونلین لینے والے مریض اپنے ڈاکٹر سے لو شوگر کے حوالے سے گفتگو ضرور کریں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mout Bhi Ho Sakti Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mout Bhi Ho Sakti Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.