کا لا نمک کھا نا ہماری صحت کے لیے کتنا ضروری ہے؟

ہم اپنے کھانوں میں ذائقے کے لئے سفید نمک کا استعمال کرتے ہیں اقسام کے لحاظ سے کئی طرح کے نمک ہیں لیکن ہم زیادہ تر سفید اور کالے نمک سے ہی واقف ہیں- آج ہم کالے نمک کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں گے-

نمک کا مزاج گرم اور خشک ہوتا ہے کالے نمک میں کلورائیڈ آف سوڈیم،سلفیٹ آف سوڈا،کاسٹک سوڈا اور تھوڑا بہت سلفیٹ آف سوڈیم بھی پایا جاتا ہے- اس کے علاوہ اس میں آئرن ،میگنیشئم اور زنک بھی پایا جاتا ہے۔ کالے نمک میں پوٹاشیم کی بھی کافی مقدار موجود ہوتی ہے کالا نمک پتھر کی شکل میں نکلتا ہے لیکن پھر بھی اس کو تیار کرنے کے لئے مندرجہ بالا اشیا ملائی جاتی ہیں-

کالے نمک کا زیادہ تر استعمال ہمارے حکیم حضرات کرتے ہیں بہت سارے ایسے سفوف تیار کیے جاتے ہیں جن میں کالا نمک استعمال ہوتا ہے۔ حکیم لوگ اسے چورن ،پکھی اور دوسری ادویات کے ساتھ ملا کر تیار کرتے ہیں۔

کالا نمک معدنی نمک نہیں ہے بلکہ اسے مصنوعی طریقہ سے تیار کیا جاتا ہے۔ ذائقے کے لحاظ سے یہ دوسرے نمک سے بہتر ہے۔ مشروبات یا کھانوں پر اس کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے جس سے مشروبات اور کھانوں کے ذائقے میں تبدیلی آ جاتی ہے۔

کالے نمک کا استعمال تین ماشہ سے زیادہ نہیں کرنا چاہیئے۔اس کا رنگ کالا نہیں ہوتا بلکہ گلابی مائل خاکستری ہوتا ہے۔ نمک کی کوئی بھی قسم ہو اس کا زیادہ استعمال نقصان دہ ہی ہوتا ہے لیکن اگر کالے نمک کا سفید نمک کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو کالے نمک کے فوائد زیادہ ہیں۔

٭کالا نمک ہاضمے کو درست رکھتا ہے
٭بدہضمی،ریاح اور پیٹ درد کے لئے مفید چیز ہے
٭کالا نمک بواسیر کے مریضوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے
٭کالا نمک تیزابیت کو کم کرنے میں مدد گار ہے
٭کالا نمک اعصابی نظام کو بہتر بناتا ہے
٭کالا نمک پٹھوں کے درد کیلئے مفید ہے
٭کالے نمک کے استعمال سے اپھارہ نہیں ہوتا
٭کالا نمک قبض کو دور کرتا ہے
٭کالا نمک ڈپریشن کے مریضوں کے لئے مفید ہے
٭اگر پاؤں پر سوجن ہو تو نیم گرم پانی میں ایک چمچ کالے نمک کی ڈال کر اس میں پاؤں رکھیں سوجن دور ہو جائے گی
٭کالا نمک بھوک کو بڑھاتا ہے
٭کالا نمک بصارت کو بہتر بناتا ہے
٭کالا نمک دوران خون کو بہتر بناتا ہے
٭کالا نمک ہچکی کو دور کرتا ہے
٭کالا نمک بلغم کو نکال باہر کرتا ہے
٭کالا نمک اور اجوائن کو ملا کر کھانے سے پیٹ اور معدے کے مسائل حل ہو جاتے ہیں
٭مسلز کی اکڑن میں ہونے والی تکلیف کا ازالہ کرتا ہے
٭کالا نمک جوڑوں کے درد میں بھی مفید ہے
٭موسم گرما میں کالے نمک کا استعمال لو لگنے سے محفوظ رکھتا ہے
٭نہار منہ پانی میں کالا نمک ملا مکر پینے سے موٹاپا کم ہوتا ہے
٭کالے نمک کا پانی اندرونی صفائی بھی کرتا ہے اس سے نقصان پہنچانے والے بیکٹیریا کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

نقصان
٭کالا نمک دل اور گردے کے مریض استعمال نہ کریں بلڈ پریشر کے مریض بھی ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ہی کالا نمک کا استعمال کریں۔کالا نمک جلاب آور بھی ہے۔

Kala Namak Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kala Namak Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kala Namak Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Amna  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   14490 Views   |   13 Aug 2021
About the Author:

Amna is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Amna is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کا لا نمک کھا نا ہماری صحت کے لیے کتنا ضروری ہے؟

کا لا نمک کھا نا ہماری صحت کے لیے کتنا ضروری ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کا لا نمک کھا نا ہماری صحت کے لیے کتنا ضروری ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔