بواسیر کا مسئلہ ہو یا پیشاب کی تکلیف ۔۔ انار کا پاؤڈر مختلف مسائل میں آپ کا مددگار! جانیں اس کے وہ فائدے جو آپ کے علم میں نہیں

انار کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے اور اس کا ذکر قرآن مجید میں بھی موجود ہے۔ اس پھل کے استعمال سے آپ کئی ایسے فوائد حاصل کرسکتے ہیں جن کو مصنوعی طریقے سے حاصل کرنے کے لیے آپ کو کئی کڑوی اور مہنگی دواؤں کا استعمال کرنا پڑ سکتا ہے۔

انار کے چھلکے عموماً لوگ پھینک دیتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کے چھلکے بھی اتنے ہی فائدہ مند ہوتے ہیں جتنے کہ انار کے دانے؟ آج ہم آپ کو بتائیں گے انار کے چھلکوں کی مدد سے تین بڑی بیماریاں یعنی بار بار پیشاب آنا، بواسیر اور جسم کی ناگوار بدبو دور کیسے دور ہوسکتی ہے۔

انار کا پاؤڈر:

انار تقریبا ہر گھر میں ہی آتا ہے اس کے چھلکےضائع کرنے کی بجائے دھوپ میں سکھا کر محفوظ کرلیں اور اگر آپ کے گھر میں انار کے خشک چھلکے موجود نہ ہوں تو آپ کسی حکیم کی دکان سے بھی خرید سکتے ہیں، یہ آپ کو مناسب قیمت میں مل جائیں گے۔ اسے خشک کرنے کے بعد پیس کر پاؤڈر بنالیں اور ایک کانچ کی بوتل میں رکھ دیں۔

بواسیر کیلیئے:

بواسیر کے مرض میں مبتلا مرد و خواتین انار کے خشک چھلکوں کا پاؤڈر 3 دن تک روزانہ تقریبا پانچ ماشہ سادے پانی کے ساتھ کھائیں، اسکے استعمال سے بواسیر جیسے خطرناک مرض سے آپ کو چھٹکارہ مل سکتا ہے۔

بار بار پیشاب آنا:

وہ لوگ جو بار بار پیشاب آنے یا قطرہ قطرہ پیشاب آنے کی بیماری میں مبتلا ہیں ان کو چاہیے کہ خشک چھلکوں کا پاؤڈر تقریبا چار سے چھ ماشے تک تازہ پانی کے ساتھ دن میں کسی بھی وقت کھا لیں، اسکے ایک ہفتے استعمال سے مثانے کی گرمی و کثرت پیشاب کی بیماری ان شاء اللہ دور ہوجائے

جسم کی بدبو:

اگر منہ سے پانی آتا ہو یا جسم سے ناگوار بدبو آتی ہو تو یہ نسخہ اس پریشانی کو دور کرنے کے لیے بہترین ہے۔ بس انار کے خشک چھلکوں کا پاؤڈر آپ نے تقریبا تین ماشہ لینا ہے اور اس کو سادے پانی کے ساتھ دن میں کسی بھی وقت پھانک لینا ہے، اسکا استعمال سات سے آٹھ دن تک کریں۔ آپ کی یہ پریشانی انشاءاللّٰہ حل ہوجائے گی۔ انار کے خشک چھلکوں کو ابال کر اسکے غرارے اور کلیاں بھی کرسکتے ہیں۔

Anar Powder Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Anar Powder Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anar Powder Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3726 Views   |   09 Oct 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بواسیر کا مسئلہ ہو یا پیشاب کی تکلیف ۔۔ انار کا پاؤڈر مختلف مسائل میں آپ کا مددگار! جانیں اس کے وہ فائدے جو آپ کے علم میں نہیں

بواسیر کا مسئلہ ہو یا پیشاب کی تکلیف ۔۔ انار کا پاؤڈر مختلف مسائل میں آپ کا مددگار! جانیں اس کے وہ فائدے جو آپ کے علم میں نہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بواسیر کا مسئلہ ہو یا پیشاب کی تکلیف ۔۔ انار کا پاؤڈر مختلف مسائل میں آپ کا مددگار! جانیں اس کے وہ فائدے جو آپ کے علم میں نہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔