قبض ایک تکلیف دہ کیفیت ہے جو کچھ لوگوں کو مختلف طبی وجوہات کی بنا پر مستقل بھی رہتی ہے۔ قبض کو بیماریوں کی جڑ بھی کہا جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو چند ایسے آسان ٹوٹکے بتارہے ہیں جنھیں آزمانے سے آپ سالوں پرانے قبض کے مرض سے بھی چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔ آزمائش شرط ہے
سونف کا پانی

ڈیڑھ گلاس پانی میں 1 کھانے کا چمچ بھر کر سونف ڈال کر اتنا پکائیں کہ پانی صرف ایک گلاس رہ جائے۔ سونف کا پانی چھان کر نکال لیں اور اس میں 1 چمچ کیسٹر آئل ڈال دیں اور سب سے آخر میں اس پانی میں ایک کھانے کا چمچ شہد ملا لیں۔ قبض فوری دور کرنے کے لئے سونف کا جادوئی اور ذائقہ دار پانی تیار ہے۔ اس کو روزانہ صبح نہار منہ یا دن میں کسی بھی وقت پینے سے سالوں پرانا قبض کا مرض بھی دور ہوجائے گا۔
لیموں پانی
ایک گلاس نیم گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر ڈالیں اس میں تھوڑی سی ادرک اور پودینے کے پتے ڈال کر پی لیں۔ چاہیں تو ادرک کا قہوہ بنا کر اس میں لیموں کا رس ڈال کر بھی پی سکتے ہیں۔ قبض دور ہونے کے علاوہ جسم سے زہریلے اور فاسد مادے بھی خارج ہوجائیں گے۔
انجیر کا پانی
انجیر کو صاف کر کے رات بھر پانی میں بھگو دیں اور صبح وہ پانی پی لیں اور انجیر چبا کر کھا لیں۔ پیٹ فوری طور پر صاف ہوجائے گا۔