How Much Water to Drink Daily to Lose Weight?

وزن کم کرنے کے لیے دن میں کتنا پانی اور کس پینا چاہیے
وزن کم کرنے کی خواہش میں لوگ کئی طرح کے کام کرتے ہیں ، کچھ لوگ کھانا پینا کم کردیتے ہیں تو کچھ بالکل ہی چھوڑ دیتے ہیں ۔ کچھ ماہرین صحت کا خیال ہے کہ وزن کم کرنے کے لئے پانی پینا بھی کافی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے لیکن پھر اس بات پر بحث شروع ہوجاتی ہے کہ وزن کم کرنے کے لئے دن میں کتنا پانی پینا چاہیے ، تو اب اس کا جواب مل گیا

ماہر صحت ڈاکٹر میلینا جامپلز کا کہنا ہے کہ پانی پینے سے جسم میں نمی کا لیول بہتر رہتا ہے جو کہ ہمارے میٹا بولزم کو بہت فائدہ دیتا ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ اگر آپ کھانے سے پہلے اور درمیان میں پانی پئیں تو یہ جسم میں پانی کی کمی کو بہت حد تک پورا کردیتا ہے ۔

دو تحقیقات کے مطابق دن میں 500ملی لیٹر تک پانی پینے سے وقتی طور پر ہمارا میٹا بولز 25سے 30فیصد بہتر کام کرنے لگتا ہے ۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اگر دن میں دو لیٹر تک پانی پیا جائے تو اس سے 96حرارے یومیہ کم ہوتے ہیں ، اسی طرح اگر ٹھنڈا پانی پیا جائے تو ہمارے جسم کو اس پانی کو گرم کرنے میں توانائی لگانی پڑتی ہے اور زیادہ حرارے کم ہونے لگتے ہیں ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بات زیادہ اہم نہیں ہے کہ آپ دن میں کتنا پانی پیتے ہیں بلکہ یہ بات زیادہ ضروری ہے کہ یہ پانی آپ کس وقت پی رہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کھانے سے آدھ گھنٹہ قبل اگر دو سے تین گلاس پانی پی لیا جائے تو یہ ہمارے لئے بہت ہی زیادہ مفید ہے کہ اس طرح ہم کم کھانا کھاتے ہیں ۔

ایک وقت کم کھانا کھانے کے نتیجے میں 75سے 90حرارے جسم میں نہیں لے کر جاتے اور اگر تین وقت کا حساب لگایا جائے تو ہم 225سے270حرارے جسم میں لے جانے سے بچ جاتے ہیں جو کہ وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

ایک تحقیق میں یہ بات ثابت شدہ ہے کہ ایک سال کے عرصے میں جن لوگوں نے کھانے سے آدھ گھنٹہ قبل 500ملی لیٹر پانی پیا ان کا وزن ان لوگوں سے 44فیصد کم ہوا جو کھانے سے قبل پانی نہیں پیتے رہے ۔

People do every possible thing to lose excessive weight. Some limit eating and drink whereas some people totally go on diet. According to health experts, drinking water is also beneficial for losing weight but if this is true, then how much water one should drink?

Here is the answer!

Find out how much water to drink for reducing your weight?

Daily Water For Weight Loss

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Daily Water For Weight Loss and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Daily Water For Weight Loss to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Health and Fitness  |   2 Comments   |   12529 Views   |   26 Aug 2016
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

now i know it. i will act as suggested and drink water accordingly.

  • khaqan,

Je mery face pa garmiyo main pimple bhot nikalty han main bhot upset hn plzzzz koi uppaayy batay me cell phon no,03087278001

  • Arbi, Ryk

How Much Water to Drink Daily to Lose Weight?

How Much Water to Drink Daily to Lose Weight? ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ How Much Water to Drink Daily to Lose Weight? سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔