پہلے زمانے میں لوگ کہا کرتے تھے کہ جنکی عمر بڑھتی ہے انکے بال سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں لیکن آج کل تو بچوں اور نوجوانوں میں بھی بالوں کا سفید ہونا عام بات ہوگئی ہے۔
سفید بالوں کو یا تو لوگ کاٹ دیتے ہیں یا پھر ان پر کیمیکل والی ڈائی لگا لگا کر انھیں اندر سے خراب کردیتے ہیں، جو وقت سے پہلے بالوں کے گرنے اور خشکی کا سبب بنتے ہیں۔
آج ہم آپ کو نہایت ہی آسان ہیئر ڈائی بنانا سکھا رہے ہیں جس سے بال بھی کالے ہونگے اور خشکی کا بھی خاتمہ ہوگا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں
اجزاء:
۔ 1 ایلووہرا کا تازہ پتّا
۔ کڑی پتے
۔ لیموں کے پتے یا رس
۔ مہندی 1 چمچ، ایک وقت کیلیئے
۔ پیاز کے چھلکے
۔ 1 گلاس سادہ پانی
ہیئر ڈائی بنانے کا طریقہ:
۔ سب سے پہلے ایلوویرا کے پتّے کا جیل نکال کر اسے گرینڈ کرلیں
۔ اب ایک کڑاہی میں لیموں کے پتوں کو بھون لیں، اسکے بعد اس میں کڑی پتّے اور پیاز کے چھلکے ڈال کر چمچ چلاتے رہیں
۔ تھوڑی دیر بعد اس میں مہندی ڈال کر اس وقت تک بھونیں جب تک کہ ساری چیزیں جل نہ جائیں
۔ جب پیاز کے چھلکے اور پتے کالے ہوجائیں تو ان کو ٹھنڈا کر کے پیس لیں، اور اسکا پاؤڈر تیار کرلیں
۔ اب ایلوویرا جیل میں اس پاؤڈر کے دو چمچ شامل کر کے اچھے سے مکس کرلیں
۔ اس ماسک کع بالوں پر اچھی طرح سے لگا کر شاور کیپ پہن لیں اور 1 گھنٹے بعد سر دھولیں
۔ آپ کے بال کالے اور خشکی سے پاک ہوجائیں