حاملہ ہیں یا نہیں ؟ پریگنینسی ٹیسٹ کٹ گھر میں کیسے استعمال کریں؟ کچھ ایسے مشورے جو خواتین کے کام آئیں

بچے کی خواہشمند خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے طور پر پریگنینسی کٹ کے زریعے گھر بیٹھے ہی اپنا ٹیسٹ کرلیں تاکہ انہیں اطمینان ہو جائے اور بار بار ڈاکٹر کے پاس چکر نہ لگانے پڑیں۔ یہ دراصل ایک ایسا ٹیسٹ ہے جس میں آپ کے جسم میں موجود حمل کا ہارمون یعنی انسانی کوریونک گوناڈوٹروپین human chorionic gonadotropin کو جانچا جاتا ہے کہ وہ آپ کے جسم میں کس حد تک موجود ہے۔ جس سے کسی بھی خاتون کو خاموشی سے اپنی حمل کی حالت معلوم چل جاتی ہے۔
پریگنینسی کی سٹرپ کو استعمال کرنے کا سب سے آسان طریقہ ہے کہ وہ جگہ جہاں ایک گول نشان یعنی پریڈکٹر بنا ہوا ہوتا ہے اس جگہ کسی ڈراپر کی مدد سے خاتون کا صبح کے وقت کا یورین ڈال کر تھوڑی دیر کے لئے چھوڑ دیا جائے اور پھر نوٹ کریں کہ اگر لائنیں واضح نظر آ جائیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ حاملہ ہیں اور اگر صرف ایک لائن آ جائے تو اس کا مطلب ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہے۔

اگر ایک لائن گہری ہو اور ایک لائن ہلکی سی ہو اور پھر وہ غائب ہو جائے تو اس کا مطلب کیا پریگنینسی ہے یا نہیں؟ دراصل اس کا مطلب پریگنینسی نہیں ہے یا پھر آپ کچھ دن انتظار کرکے دوبارہ ٹیسٹ کریں اگر پھر بھی یہی دونوں نشان ایک گہرا اور ایک ہلکا ہو تو یہ منفی نتیجہ ہے۔

پریگنینسی ٹیسٹ ہمیشہ اس وقت کیجیے جبکہ آپ کے پیریڈز نہ ہو رہے ہوں اور وقت سے آگے دن بڑھ چکے ہوں، کیونکہ یہ اسی وقت واضح پتہ چلتا ہے کہ آیا حمل ہے بھی یا نہیں۔

Pregnancy Kit Kaise Use Kare

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pregnancy Kit Kaise Use Kare and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pregnancy Kit Kaise Use Kare to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3549 Views   |   29 Aug 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

حاملہ ہیں یا نہیں ؟ پریگنینسی ٹیسٹ کٹ گھر میں کیسے استعمال کریں؟ کچھ ایسے مشورے جو خواتین کے کام آئیں

حاملہ ہیں یا نہیں ؟ پریگنینسی ٹیسٹ کٹ گھر میں کیسے استعمال کریں؟ کچھ ایسے مشورے جو خواتین کے کام آئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ حاملہ ہیں یا نہیں ؟ پریگنینسی ٹیسٹ کٹ گھر میں کیسے استعمال کریں؟ کچھ ایسے مشورے جو خواتین کے کام آئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔