عید سے قبل گھرکی صفائی کرنا ایک مشکل مرحلہ بن جاتا ہے،گھر کی صفائی کی ایسی ٹپس جو گھر کو جگمگا دیں

آپ کا گھر آپ کےسلیقے کا مظہر ہے، لوگ گھر کی حالت سے گھر کے مکینوں کے ذوق کا پتا لگاتے ہیں۔ صاف ستھراچمکتا ہوا گھر کود گھر والوں کے لئے بھی ذہنی سکون کا باعث بنتا ہے، جبکہ پھیلا ہوا گھر گھر میں افراتفری اور انتشار کو ظاہر کرتا ہے۔ اسی لئے اپنے گھر کوصاف ستھرا رکھیے اور جب کسی تہوار کا موقع ہو تو جب تو خاص طور پر لوگ زیادہ اعتراض کرتے ہیں۔ یا گھر میں کوئی دعوت ہو یا کوئی پارٹی وغیرہ ہو تو اگر وقتاً فوقتاً گھر کی تفصیلی صفائی کی جاتی ہے تو اس وقت کام جلدی ختم ہوجائے گا لیکن اگر ایسا نہیں ہے اور صرف عید کے عید ہی صفائیاں کی جاتی ہیں توپھر یہ صفائیاں گھنتوں کا کام بن جاتی ہیں۔
1۔ عید کی صفائی کے لئے آپ کو پہلے منصوبہ بندی اورتیاری کرنا پڑے گی ۔
2۔ سب سے پہلے آپ اپنے اسٹور کی غیر ضروری اشیاء کو ضائع کریں تاکہ صفائی کے دوران غیر ضروری اشیاء رکھنے کی جگہ بن سکے ۔
3۔ ہر چیز کی صفائی کے لئے دن مقر ر کر لیں، قالین، دری اور پردے ایک دن صاف کریں ، دیواریں ایک دن صاف کریں اور دروازے اور لکڑی کا سامان الگ دن صاف کریں۔

گھر کی تفصیلی صفائی آہستہ آہستہ

عید کی صفائی صرف ایک دن میں مکمل نہیں ہو سکتی اس لئے اگر آپ تھکنا نہیں چاہتیں تو رمضان سے چند دن پہلے ہی آپ کو تیاری شروع کرنی ہوگی ۔ گھرجب تک صاف نہیں ہوگا جب تک کیڑے مکوڑوں سے پاک نہ ہو ۔ گرمی میں خاص طور پرگھرکے اندر چیونٹیاں جگہ جگہ سوراخ بنا لیتی ہیں اور نہایت ہی پریشانی کا باعث بنتی ہیں ان سے نجات حاصل کرنے کے لئے آپ کو کچن کے کونوں میں گملوں کے اطراف میں اور صحن کے چاروں طرف مٹی کا تیل لگانا چاہئے۔
گھر سے چوہوں کو مار بھگانے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ چوہے جس راستے سے آتے ہوں رات میں وہاں گندھک کی دھونی دیں۔ اس کے علاوہ اب گلو بورڈ بھی آگئے ہیں جو چوہوں کی گزرگا میں رکھ دیں چوہے اس پر سے گزریں گے تو چپک جائیں گے۔
اکثر مہمانوں کے آتے ہی لائٹ چلی جاتی ہے یا مچھر نکل آتے ہیں جو دعوت کا مزہ خراب کر دیتے ہیں اس لئے آپ کو گھر کے چاروں کونوں میں نیم کے پتے لٹکانے چاہئیں ۔
گرمیوں کے موسم میں مکھیاں بہت آتی ہیں ان کو بھگانے کے لئے چائے کی استعمال شدہ پتی کو سکھا لیجیے اور پھر دہکتے ہوئے انگاروں پر ڈالیئے تو مکھیاں نہیں آئیں گی ۔

دروازے اورکھڑکیوں کی صفائی

گھر کے دروازوں اور کھڑکیوں کی بہترین صفائی کے لئے دو حصے سرسوں کا تیل اور تین حصے مٹی کا تیل ملا کر سوتی کپڑا بھگو کر دروازوں پر اچھی طرح رگڑیں اس عمل سے نہ صرف دروازوں پر چمک پیدا ہوگی بلکہ وہ نئے نظر آنے لگیں گے۔اور جھٹ پٹ صاف بھی ہو جائیں گے۔

فرش اور قالین کی صفائی

جس پانی سے فرش دھو رہے ہوں اگر اس میں فرش دھونے سے پہلے تھوڑا سا نمک ملا لیا جائے تو فرش پر کیڑے اور مکھیاں جمع ہو کر نہیں بھنبھنائیں گی ۔ قالین کی صفائی کے لئے ایک کپڑے کو روغن تار پین میں بھگو لیں اور اس کپڑے سے قالین کو صاف کر لیا جائے تو قالین اور دری میں بے حد چمک پیدا ہو گی ۔

فرنیچرکو نئے جیسا بنائیں

ہر قسم کے فرنیچر سے گرمی ، دھوپ اور آگ کے نشانات دور کرنے کے لئے مٹی کے تیل میں تھوڑی اسپرٹ ملا کر کپڑے سے رگڑیں اس طرح دھبے دور ہو جائیں گے ۔
جس فر نیچر پر فارمیکا چڑھا ہوا ہو اسے چمکانے کے لئے تارپین کا تیل لے کر فر نیچر کو صاف کیا جائے اس طرح سے فرنیچر میں بہت عمدہ چمک پیدا ہو جائے گی اور وہ بالکل نیا نظر آنے لگے گا ۔
لکڑی کے فرنیچر پر کسی قسم کی خراشیں یا لکیریں پڑ جائیں تو ان کو مٹانے کے لئے آیوڈین ( لیکوئڈ )کپڑے میں لگا کر لگا ئیں جس سے لکیریں مٹ جائیں گی اور فرنیچر بالکل نیا معلوم ہو گا ۔
گھروں میں اکثر بید کی ٹوکریاں اور فرنیچر رکھنے کا رواج عام ہے انہیں صاف کرنے کے لئے نیم گرم پانی میں نمک اور سہاگہ ایک چمچ ملا کر سوتی کپڑے کو گیلا کر کے پھیریں اس نسخے کے استعمال سے بانسوں کی اشیاء بالکل نئی نظر آنے لگیں گی ۔

گھر کے واش رومز کو نہ بھولیں

گھرکے واش رومز اور کچن میں نل کی ٹونٹیوں کو صاف کرنے کا آسان نسخہ یہ ہے کہ نمک ملے ہوئے گرم پانی کو تمام ٹونٹیوں پر ڈالیں اور کچھ دیر چھوڑدیں اور پھر کسی سخت برش پر کھانے کا سوڈا اور واشنگ سوڈا لگا کر اچھی طرح سے رگڑیں
فلش کی پیلاہٹ دور کرنے کے لئے لیموں کا عرق ،سرف اور باریک ریت ملا لیں اور لگا کر چھوڑ دیں پھر برش سے مانجھ لیں اسی طریقے سے سفید واش بیسن بھی صاف کیا جا سکتا ہے ۔

Eid Se Pehle Ghar Ki Safai

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Eid Se Pehle Ghar Ki Safai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Eid Se Pehle Ghar Ki Safai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   9794 Views   |   30 Apr 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

عید سے قبل گھرکی صفائی کرنا ایک مشکل مرحلہ بن جاتا ہے،گھر کی صفائی کی ایسی ٹپس جو گھر کو جگمگا دیں

عید سے قبل گھرکی صفائی کرنا ایک مشکل مرحلہ بن جاتا ہے،گھر کی صفائی کی ایسی ٹپس جو گھر کو جگمگا دیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عید سے قبل گھرکی صفائی کرنا ایک مشکل مرحلہ بن جاتا ہے،گھر کی صفائی کی ایسی ٹپس جو گھر کو جگمگا دیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔