پیاز ایک کاٹیں یا ڈھیروں آنکھوں سے آنسو گِرنا بند ہی نہیں ہوتے، جس کی وجہ سے نہ صرف آپ کا وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ آنکھیں بھی سوج جاتی ہیں اور کام مزید مشکل ہو جاتا ہے، لیکن اب اور نہیں!
آج ہم آپ کو پیاز کاٹنے کے چند ایسے طریقے بتانے والے ہیں جس کو آزما کر آپ روزانہ چاہے کتنی ہی ڈھیر ساری پیاز کاٹ لیں آپ کو ایک آنسو بھی نہیں آئے گا، اور آپ باآسانی پیاز کاٹ کر اپنے کام کو فوری ختم بھی کر لیں گی، وہ کونسے طریقے ہیں آئیے جان لیتے ہیں۔
پیاز کاٹنے کا ایسا طریقہ جس سے آنسو نہ آئے
• پیاز اگر کھلی جگہ جیسے صحن میں یا کھڑی کے پاس بیٹھ کر کاٹی جائے تو آنکھوں سے آنسو نہیں آئیں گے۔
• پیاز میں تیزابیت ہوتی ہے جس کی وجہ سے آنکھوں سے آنسو آتے ہیں، اگر آپ سلاد وغیرہ کے لئے پیاز کاٹ رہے ہیں تو پیاز کو چھیل کر ایک پیالے میں پانی لیں اور اس میں ساری پیاز ڈال کر اب اسے کاٹیں، آنسو نہیں آئیں گے۔
• اگر آپ چاہتے ہیں کہ پیاز کا چھِلکا اُتارنا ہو یا پیاز کاٹنی ہو بلکل بھی آنسو نہ آئے تو پیاز کو بنِا چھیلے یعنی چھِلکے سمیت 5 سے 7 منٹ کے لئے ڈیپ فریزر میں رکھ دیں اور پھر نکال کر کاٹ لیں، ایسا کرنے سے پیاز کاٹنی ہو یا چھیلنی ہو آنسو بلکل نہیں آئیں گے۔
• نانی اور دادی کے ٹوٹکے بھی کسی سے کم نہیں، اکثر شیف بھی یہی مشورہ دیتے ہیں کہ پیاز کاٹنے لگیں تو پیاز کا موٹا سا چھِلکا اُتار کر اسے کان کے پیچھے لگا لیں اب جتنی چاہیں پیاز کاٹیں آنسو نہیں آئیں گے۔
• لیکن اگر آپ چاہتے ہیں کہ پیاز کاٹنے پر بلکل بھی آنسو نہ آئیں تو پیاز کو چھیل کر اسے 10 منٹ کے لئے فریزر میں رکھیں اور پھر نکال کر کاٹ لیں تو بلکل بھی آنسو نہیں آئیں گے، بڑے بڑے ہوٹلوں کے شیف جو دن بھر میں کئی کلو پیاز کاٹتے ہیں وہ بھی یہی نسخہ اپناتے ہیں۔