بڑھتی مہنگائی میں پیاز اور ہرا دھنیا خریدنے کا خرچہ بچائیں اور ان کو گھر میں اگانے کا آسان طریقہ جانیئے تاکہ کھانے میں ڈالیں تازہ پیاز اور خرچہ بھی ہو کم!

پیاز کے بغیر کھانا بننا ممکن نہیں، اس لئے ہر وقت گھر میں پیاز موجود ہوتی ہے، لیکن کبھی پیاز نہ ہو اور گھر پر کوئی نہ ہو جو آپ کو پیاز لا کر دے سکے یا آپ خود بازار نہ جاسکیں تو کوئی بات نہیں، اب سے پیاز آپ کے کچن میں ہی اُگ جائے گی، طریقہ اتنا آسان ہے کہ آپ روزانہ تازہ پیاز استعمال کریں گی۔ kfoods.com میں ہم نے آپ کو پہلے بھی کئی سبزیاں گھر میں اگانے کا طریقہ بتایا ہے، لیکن آج ہم آپ کو ہر کھانے کا لازمی جُز پیاز اگانے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔

پیاز:

طریقہ:

٭ گھروں میں پیاز کو اگانے کے لئے آپ کوئی بھی پلاسٹک کی بوتل لے لیں، اگر کوئی دوسری بوتل میسر نہیں ہے تو کولڈرنک کی بوتل لے لیں۔ اس کے منہ کو اوپر سے کاٹ لیں تاکہ اس کا سرا کھلے منہ کا ہو جائے۔ لیکن اوپر کا وہ حصہ جو کاٹ کر الگ کیا ہے اس کو پھینکیں نہیں۔
٭ اب اس بوتل کے نیچے پیندے پر ایک چھوٹا سا گول سوراخ کرلیں۔

٭ مٹی اور کھاد کو اچھی طرح مکس کریں اور اس کو بوتل میں ڈال دیں۔
٭ پھر بوتل کا وہ اوپری حصہ جو الگ کیا ہے اس پر ایک پیاز رکھیں، پیاز کے اوپر کا وہ حصہ جو کاٹتے وقت آپ الگ کرتے ہیں اس کو کاٹ دیں، لیکن نیچے کا وہ حصہ جہاں تھوڑے سے ریشے نما بال ہوتے ہیں اس کو مت کاٹیں، اس بالوں والے حصے کو مٹی کے اوپر رکھیں اور بوتل میں پانی ڈال کر اپنی کھڑکی میں رکھ دیں جہاں سورج کی روشنی بھی میسر ہو ۔
٭ اب 17 دن بعد اس کو آپ دیکھیں گے تو یہ پیاز اگنا شروع ہو جائے گی، اسی طرح پیاز چند ہی دنوں میں اُگ جائے گی اور اس کو آپ کھانے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔

اگر بوتل نہیں تو:

٭ اگر آپ کے پاس بوتل نہیں ہے تو انڈوں کی پلاسٹک گراس ٹرے بھی بازار میں ملتی ہے اس میں پانی کا سپرے کریں اور انڈوں کی جگہ پیاز کو رکھ دیں، خیال رکھیں کہ پیاز کا وہ حصہ جس میں ریشے ہوتے ہیں، اس کو نیچے کی سائیڈ رکھیں، اس کے بعد آپ مٹی اور پانی ڈال کر چھوڑ دیں، جب دیکھیں کہ مٹی بہت خشک ہے تو پانی ڈال دیں، یہ بھی 17 دن میں اُگنا شروع ہو جائے گا۔

ہرا دھنیا:

کھانوں کے ذائقے کو مزیدار بنانے کے لئے خواتین سالن بنانے کے بعد اس پر ہرا دھنیا ڈالتی ہیں اور ہھر سروو کرتی ہیں جوکہ کھانے میں اچھا مزہ دیتا ہے۔ ہرا دھنیا بہت جلد اور آسانی سے اُگنے والا پودا ہے، جسے گھر کے اندر اور باہر یہاں تک کہ کچن کی کھڑکی میں بھی لگایا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے بہت زیادہ گرمی نقصان دے سکتی ہے ، البتہ ٹھنڈے اور نارمل ماحول میں ہردھنیا جلدی بڑا ہو جاتا ہے۔

ہرا دھنیا اگانے کا طریقہ:

٭ کسی بھی پلاسٹک کی بوتل کے نیچے پیندے میں درمیان میں ایک گول سوراخ کردیں اور اوپر سے اس کا منہ کا سرا آدھا کاٹ دیں ۔

٭ اب اس کو زمینی مٹی اور کھاد سے بھر لیں، ساتھ ہی اس میں تھوڑا تھوڑا پانی ڈالتی رہیں۔
٭ پھر اس میں ثابت دھنیے کے بیج ڈالیں اور ہلکا سا پانی کا سپرے کرلیں۔ اور پھر کچن کی کھڑکی میں یا گھر کے اس حصے میں رکھیں جہاں دوپہر میں دھوپ اور شام میں ٹھنڈی ہوا بھی مل سکے۔
٭ 20 دن میں اس میں چھوٹی کونپلیں پھونٹنے لگیں گی، اور ایک ماہ سے کم عرصے میں دھنیا تیار ہو جائے گا

Pyaz Aur Hara Dhania Ghar Mein Ugane Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pyaz Aur Hara Dhania Ghar Mein Ugane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pyaz Aur Hara Dhania Ghar Mein Ugane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Mutahsin  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3061 Views   |   05 May 2022
About the Author:

Mutahsin is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Mutahsin is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

بڑھتی مہنگائی میں پیاز اور ہرا دھنیا خریدنے کا خرچہ بچائیں اور ان کو گھر میں اگانے کا آسان طریقہ جانیئے تاکہ کھانے میں ڈالیں تازہ پیاز اور خرچہ بھی ہو کم!

بڑھتی مہنگائی میں پیاز اور ہرا دھنیا خریدنے کا خرچہ بچائیں اور ان کو گھر میں اگانے کا آسان طریقہ جانیئے تاکہ کھانے میں ڈالیں تازہ پیاز اور خرچہ بھی ہو کم! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بڑھتی مہنگائی میں پیاز اور ہرا دھنیا خریدنے کا خرچہ بچائیں اور ان کو گھر میں اگانے کا آسان طریقہ جانیئے تاکہ کھانے میں ڈالیں تازہ پیاز اور خرچہ بھی ہو کم! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔