رات کو ایلوویرا میں لونگ دبا کر رکھیں تاکہ۔۔ کئی مسئلے حل کرنے والی یہ ٹپ آزمائیں، رزلٹ دیکھ کر آپ مہنگے پروڈکٹس لینا چھوڑ دیں گی

آج کل جس طرح کا ماحول چل رہا ہے ایسے میں بال جھڑنے کا مسئلہ مزید بڑھ گیا ہے، چھوٹی عمر میں ہی لڑکے لڑکیوں کے سر میں گنج پن آنے لگا ہے۔ اور خواتین تو ویسے بھی اپنے بالوں کو لے کر بہت زیادہ حساس ہوتی ہیں، زرا سے بال گرنے شروع ہوئے کہ پریشان ہوجاتی ہیں۔ اور ہوں بھی کیوں نہیں، بال انسان کی شخصیت اور خوبصورتی کو نکھارتے ہیں۔

اس مسئلے کو دیکھتے ہوئے آج کے فوڈز آپ کے لیئے لایا ہے ایک ایسا زبردست تیل بنانے کا طریقہ، جو آپ کے بالوں کو گھنا کرنے ساتھ ساتھ انہیں جھڑنے سے بھی روکے گا۔ آئیے جانتے ہیں یہ کیسے بنے گا

ایلوویرا میں رات بھر لونگ دبا کر رکھنا:

ایلوویرا کا تیل بنانے کیلیئے سب سے پہلے اسکا ایک پتّا لیں، اسے بیچ سے کاٹ کر اس میں ایک چمچ کے قریب لونگ دبا دبا کر لگائیں، اور پھر اسے ایک کپڑے میں باندھ کر کپڑے کو گیلا کریں اور رات بھر کیلیئے چھوڑ دیں۔

اگلے دن لونگ سمیت ایلوویرا کا سارا گودا نکال لیں اور ایک برتن میں 1 کپ زیتون کے تیل کے ساتھ ملا کر 10 منٹ تک چولہے پر پکائیں، اور اسکے بعد چھان کر کانچ کی بوتل میں رکھ دیں، اور ٹھنڈا ہونے کے بعد اس میں 2 وٹامن ای کی کیپسول کاٹ کر ڈال دیں

اس تیل کو آپ 6 مہینے تک استعمال کرسکتی ہیں، بس لگانے سے پہلے اسے ہلکا سا گرم کریں اور اچھے سے بالوں کی جڑوں پر اسکا مساج کریں

اس تیل کے استعمال سے بال جھڑنے میں کمی آئے گی اور وہ گھنے بھی ہونگے۔

Alovera Clove Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Alovera Clove Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Alovera Clove Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2789 Views   |   13 Mar 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 October 2024)

رات کو ایلوویرا میں لونگ دبا کر رکھیں تاکہ۔۔ کئی مسئلے حل کرنے والی یہ ٹپ آزمائیں، رزلٹ دیکھ کر آپ مہنگے پروڈکٹس لینا چھوڑ دیں گی

رات کو ایلوویرا میں لونگ دبا کر رکھیں تاکہ۔۔ کئی مسئلے حل کرنے والی یہ ٹپ آزمائیں، رزلٹ دیکھ کر آپ مہنگے پروڈکٹس لینا چھوڑ دیں گی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ رات کو ایلوویرا میں لونگ دبا کر رکھیں تاکہ۔۔ کئی مسئلے حل کرنے والی یہ ٹپ آزمائیں، رزلٹ دیکھ کر آپ مہنگے پروڈکٹس لینا چھوڑ دیں گی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔