وزن بڑھنے کی شکایت اکثر لوگوں کو رہتی ہے اور لوگ اس کوکم کرنے کے لیئے مختلف ورزشیں بھی کرلیتے ہیں اور دوائوں کا استعمال بھی کرتے ہیں لیکن وزن کم نہیں ہوتا اور بعض لوگوں کا تو مزید بڑھ بھی جاتا ہے۔ دماغ کا مرکزی حصہ جو کھانے، ہاضمے اور بھوک کا ذمہ دار ہوتا ہے، وہ ان خاص پریشر پوائنٹس کو دبانے سےفعال ہو جاتا ہے اور ہمارے میٹابولزم کو تیز کرنے کے ساتھ درست طریقے سے کام کرتا ہے۔ ایسے میں جسم کے کچھ پریشر پوائنٹس کو دبانے سے آپ کے وزن میں حیرت انگیز کمی واقع ہوسکتی ہے جس کو جان کر آپ بھی فائدہ اٹھائیں اور گھر بیٹھے دبلے ہوجائیں۔
کہنی:
دن میں دو سے تین مرتبہ کہنی کے اوپر والے حصے کو اپنے انگوٹھے کی مدد سے 1 منٹ تک دبائیں۔ اس سے آپ کے جسم میں موجود اضافی چربی بھی ختم ہوگی اور وزن کم کرنے میں مدد ملے گی۔
گردن:
گردن کے پیچھے دنوں ہاتھوں سے ہلکا مساج کریں ، اس طرح آپ کو ضرورت سے زیادہ کھانے کی عادت سے چھٹکارا مل سکتا ہے اور ساتھ ہی سر درد بھی کم کرسکتے ہیں۔
ہونٹ کا اوپری حصہ:
دن میں جب بھی آپ کو بھوک لگے تو ہونٹ اور ناک کے بیچ میں موجود حصے کو 1 سے 5 منٹ تک کےلئے دبائیں اس سے بھوک بھی کم لگے گی اور جسم سے چربی کو گھٹانے کا ذریعہ بنے گا۔
ہاتھ کے انگھوٹے اور شہادت کی انگلی کے درمیان کا حصہ:
اپنے ہاتھ کے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیان کا حصہ تقریباً 30 سیکنڈتک زور سے دبا ئیں اس پریشر پوائنٹ کو دبانے سے خون میں شکر کی سطح بھی برقرار ہوگی اور وزن بھی کنٹرول میں رہے گا۔
ناک:
ناک کا اوپری حصہ جو بھوؤں کے نیچے سے شروع ہوتا ہے اسے دبانا بھی مفید ہے، جہاں نسوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ اس حصے کو دبانے سے بھوک کم محسو س ہوتی ہے۔
کان:
اپنے انگوٹھے کو کان پر موجود چھوٹی سی ہڈی والی جگہ پر رکھیں، اب اپنے منہ کو کھول بند کریں۔ دن میں 2 بار اس پوائنٹ کو دبانے سے وزن میں کمی آسکتی ہے۔
گھٹنے:
گھٹنے سے دو انچ نیچے جو حصہ ہے اس پر 2 منٹ تک پریشردیں اس سے آپ کا معدہ بہتر ہوگا جو جلد ہی چربی کو پگھلانے میں آپ کی مدد کرے گا۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pressure Points Se Wazan Kam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pressure Points Se Wazan Kam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Misbah is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Misbah is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
ورزش بھی کرلی، مگر وزن کم نہیں ہورہا تو ،جسم کے ان پریشر پوائنٹس کو دبائیں اور پتلے ہوجائیں
ورزش بھی کرلی، مگر وزن کم نہیں ہورہا تو ،جسم کے ان پریشر پوائنٹس کو دبائیں اور پتلے ہوجائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ورزش بھی کرلی، مگر وزن کم نہیں ہورہا تو ،جسم کے ان پریشر پوائنٹس کو دبائیں اور پتلے ہوجائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔