بالوں کی چمک بڑھانی ہے تو اسے لگائیں ۔۔ پیٹرولیم جیلی کو کن کن چیزوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؟ حیران کردینے والے فائدے جانئے

سردیاں آتے ہی پیٹرولیم جیلی کا استعمال ہر گھر میں بڑھ جاتا ہے۔یہ کئی سالوں سے جِلد کی نمی بڑھانے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔

مگر بظاہر یہ عام سی نظر آنے والی چیز اتنی کارآمد ہوتی ہے کہ آپ نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔یہ بنیادی طور پر منرلز آئلز اور موم کے امتزاج سے بنتی ہے۔

اسے 1859 میں دریافت کیا گیا تھا اور جب سے اس میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔

آیئے جانتے ہیں پیٹرولیم جیلی کے فوائد۔

1-زخم بھرنے میں مدد ملتی ہے

پیٹرولیم جیلی ڈیڑھ سو برسوں سے دنیا بھر میں فروخت کی جا رہی ہے اور جب سے ہی جِلدی امراض کے ماہرین کی پسندیدہ ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ جِلد میں پانی کو ایک جگہ مرکوز رکھتی ہے۔

یہ زخموں کے لیے اچھا ہوتا ہے کیونکہ انہیں بھرنے کے لیے نمی کی ضرورت ہوتی ہے اور زخم تیزی سے بڑھتا ہے۔

2- چنبل یا خارش کی شدت میں کمی

اگر جِلد بہت زیادہ خشک ہو جائے تو وہ پھٹ جاتی ہے اور بیکٹریا کی افزائش ہونے لگتی ہے۔

پیٹرولیم جیلی سے جِلد کو فائدہ ہوتا ہے اور ادویات زیادہ بہتر کام کرنے لگتی ہے۔

اس کے استعمال سے ورم میں کمی آتی ہے جبکہ جِلد کی نمی برقرار رہتی ہے جس سے خارش کم ہو جاتی ہے۔

3- جوؤں کا خاتمہ

جی ہاں واقعی پیٹرولیم جیلی سے سر کی جوؤں کا خاتمہ بھی ہوتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ پیٹرولیم جیلی جوؤں کو مارتی ہے مگر ان کے انڈوں پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

4- بالوں کی چمک بڑھانے کے لیے

پیٹرولیم جیلی کو بالوں کی چمک برقرار رکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے پیٹرولیم جیلی کی معمولی مقدار کو بالوں کے سرے میں لگالیں۔

Petroleum Jelly Ke Behtreen Faide

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Petroleum Jelly Ke Behtreen Faide and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Petroleum Jelly Ke Behtreen Faide to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   819 Views   |   08 Jan 2024
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

بالوں کی چمک بڑھانی ہے تو اسے لگائیں ۔۔ پیٹرولیم جیلی کو کن کن چیزوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؟ حیران کردینے والے فائدے جانئے

بالوں کی چمک بڑھانی ہے تو اسے لگائیں ۔۔ پیٹرولیم جیلی کو کن کن چیزوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؟ حیران کردینے والے فائدے جانئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بالوں کی چمک بڑھانی ہے تو اسے لگائیں ۔۔ پیٹرولیم جیلی کو کن کن چیزوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؟ حیران کردینے والے فائدے جانئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔