پوسٹ پارٹم ڈپریشن کیا ہے؟ بعد از ولادت خواتین کس ذہنی تناؤ یا ڈپریشن سے گزرتی ہے۔ایسے میں گھر والوں کو کیا کرنا چاہیے؟

پوسٹ پارٹم ڈپریشن دراصل ہے کیا؟ اس کی کیا علامات ہیں اس کی کیا وجوہات ہیں ؟ ہمارے ہاں اس کے بارے میں کوئی آگاہی کیوں نہیں ہے؟ زچگی کے بعد ہونے والا یہ ڈپریشن ہر ماں کو نہیں ہوتا ،یا اگر ہوتا بھی ہے تو اس کی شدت مختلف ہوتی ہیں ،کچھ میں بہت شدید ہوتا ہے اور کچھ میں کم ہوتا ہے ۔ ایسے میں گھر والوں ،شوہر اور سسرال والوں کے تعاون سے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق پوسٹ پارٹم ڈپریشن خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس صورتحال میں خاتون اپنے ساتھ ساتھ اپنے بچے کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے۔ آج کل کے حالات میں جب کہ گھروں میں صورتحال کافی دگرگوں ہے ،مہنگائی ، بے روزگاری، بیماری اور مختلف دوسرے مسائل کی وجہ سے مرد وعورت دونوں ہی ذہنی دباؤ کا شکار نظر آتے ہیں ، جس کا اثر لازمی طور پر ماں اور بچے دونوں پر پڑتا ہے، اس وقت لوگ یہ مثال دیتے ہیں کہ ایسا کچھ نہیں ہوتا ،ہمارے ساتھ تو ایسا کچھ نہیں ہوا۔ تو پہلے کے مسائل دوسرے تھے آج کل کے حالات دوسرے ہیں۔ پہلے کے لوگ زچہ و بچہ کا خیال رکھتے تھے ،ان کی مالش، ان کی غذا، ان کی مدد کرتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ اب ایک دوسرے کے ساتھ تعاون نہیں ہے مالی مشکلات اور حالات نے مردوں کو بھی پریشان کیا ہوا ہے ،جس کا اثر گھر کے ماحول پر بھی ہوتا ہے ،اسی لئے یہ مرض اس وقت زیادہ شدت سے سامنے آنے لگا ہے جس میں مرد اور عورت دونوں اس سے متاثر نظر آتے ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس کی وجوہات میں بچے کی پیدائش کے بعد خواتین کے جسم میں ہونے والی تبدیلیاں تو شامل ہیں ہی لیکن اس کے ساتھ ساتھ کچھ سماجی وجوہات بھی اس کا مؤجب بن سکتی ہیں جیسا کہ اگر بچپن میں بچیوں کو اہمیت نہ دی جائے یا دوران حمل شوہر اور سسرال والوں کی طرف سے ان کا خیال نہ رکھا جائے اور شوہر سے وابستہ توقعات پوری نہ ہوں تو ایسی عورتوں کے پوسٹ پارٹم ڈپریشن کا شکار ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

ماہر نفسیات کے مطابق ’پوسٹ پارٹم ڈپریشن میں مبتلا خواتین میں اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ انھیں اپنے نومولود سے کوئی انسیت محسوس نہیں ہوتی اور نہ ہی ان میں ذمہ داری کا احساس پیدا ہوتا ہے جس وجہ سے وہ خود کو قصوروار سمجھتی ہیں۔ یہ صورتحال ایسی ہے جیسے کوئی احساس جرم انسان کو بے چین رکھتا ہے۔‘یونیورسٹی آف ٹورنٹو کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق پاکستانی ماؤں میں پوسٹ پارٹم ڈپریشن کی شرح 28 فیصد سے زیادہ ہے۔ ہمارے یہاں کیونکہ اس مرض کو مرض نہیں سمجھا جاتا اس لئے یہ اکثر بدترین صورتحال اختیار کر لیتا ہے۔ ہم لوگ ماؤں کے چڑچڑے پن کو دوسرے رخ سے دیکھتے ہیں، ہمارے ہاں کہا جاتا ہے کہ یہ بچے کی پیدائش سے خوش نہیں ہے، یا شوہر سے خوش نہیں ہے وغیرہ وغیرہ۔ ہم اس کیفیت یا ڈپریشن کو سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کرتے جو اس کو اندر ہی اندر تکلیف دیتا ہے۔

ہمارے ہاں عموماً خواتین بچے کی پیدائش کے بعد تمام معمولات کی تبدیلیوں کو اکیلے ہی برداشت کرتی ہیں جس کی وجہ سے اکثر نئی ماؤں میں چڑچڑا پن،غصہ اور جھنجھلاہٹ بڑھ جاتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اگر جوائنٹ فیمل کے ساتھ رہ رہی ہیں تو وہاں بھی یہ طعنے دئیے جاتے ہیں کہ تم نے کوئی انوکھا کام نہیں کیا سب عورتیں اس سے گزرتی ہیں یہ سب سن کر عورت کو گصہ اور تکلیف اور ذہنی اذیت کا جو احساس اندر ہی اندر بڑھتا ہے وہ ڈپریشن کی صورت میں کبھی شدت سے نکلتا ہے اور کبھی صرف چڑچڑے پن میں ظاہر ہوتا ہے۔

حال ہی میں ہونے والا کراچی کا واقعہ جس میں ایک ماں نے اسی ذہنی کیفیت میں اپنی بچی کو قتل کر دیا، وجوہات جو سامنے ائیں اس میں شوہر کی طرف سے تشدد، سسرال کی طرف سے ذہنی دباؤ، نیند پوری نہ ہونا، بچے کی وجہ سے راتوں کو جاگنا اور شادی میں ناپسندیدگی شامل ہے۔ ان سب چیزوں نے مل کر اس خاتون کو اس کیفیت میں مبتلا کر دیا جس کے دباؤ میں اس نے اپنی 22 دن کی بچی کی جان لے لی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ آج کل کے مشکل اور مصروف دور میں جب کہ لوگوں کی مشکلات میں مختلف وجوہات کی بناء پر اضافہ ہو چکا ہے، اس مسئلے اور مرض کو سمجھا جائے اور اس کے حل پر توجہ دی جائے، اس کا باقاعدہ علاج کروایا جائے۔

۔

Postpartum Depression

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Postpartum Depression and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Postpartum Depression to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2018 Views   |   24 Mar 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پوسٹ پارٹم ڈپریشن کیا ہے؟ بعد از ولادت خواتین کس ذہنی تناؤ یا ڈپریشن سے گزرتی ہے۔ایسے میں گھر والوں کو کیا کرنا چاہیے؟

پوسٹ پارٹم ڈپریشن کیا ہے؟ بعد از ولادت خواتین کس ذہنی تناؤ یا ڈپریشن سے گزرتی ہے۔ایسے میں گھر والوں کو کیا کرنا چاہیے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پوسٹ پارٹم ڈپریشن کیا ہے؟ بعد از ولادت خواتین کس ذہنی تناؤ یا ڈپریشن سے گزرتی ہے۔ایسے میں گھر والوں کو کیا کرنا چاہیے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔