سیف فلم انڈسٹری میں چھوٹے نواب کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں اور اسکی وجہ ان کا نوابی بیک گراؤنڈ ہے۔ سیف علی خان اور کرینہ کپور خان بالی ووڈ کے حقیقی شاہی جوڑے ہیں، وہ ایک رئیس اور نوابی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اسکے ساتھ ہی ان کے والد منصور علی خان پٹودی سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ بھی رہے ہیں۔ سیف کی مقبولیت کی ایک اور وجہ ان کا عالی شان محل "پٹودی پیلس" ہے، جس کے چرچے پورے بھارت میں ہیں اور لوگ دور دور سے اسے دیکھنے اور اسکا دورہ کرنے آتے ہیں۔
اس محل میں ان گنت فلموں کی شوٹنگ بھی ہوچکی ہے جن میں ویر زارا، رنگ دے بسنتی، میرے برادر کی دلہن، باڈی گارڈ، ٹوائلٹ وغیرہ جیسی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔
تو آئیے آج ہم آپ کو اس خوبصورت محل کے بارے میں کچھ باتیں بتاتے ہیں اور ساتھ ہی یہ اندر سے کیسا ہے وہ بھی دکھاتے ہیں۔
پٹودی محل، جسے ابراہیم کوٹھی بھی کہا جاتا ہے، ہندوستان کی ریاست ہریانہ کے ضلع گڑگاؤں کے پٹودی قصبے میں سابق حکمران خاندان پٹودی خاندان کا ایک محل ہے۔ یہ محل وہاں کے آخری حکمران نواب افتخار علی خان سے ان کے بیٹے منصور علی خان کو منتقل کیا گیا، یہ محل فی الحال ان کے بیٹے سیف علی خان کے پاس ہے، جو پٹودی خاندان کے موجودہ سرپرست ہیں۔ عمارت کو شاہی دہلی کی نوآبادیاتی دور کی حویلیوں کے انداز میں رابرٹ ٹور رسل (1888-1972) نے کارل مالٹے وان ہینز کی مدد سے ڈیزائن کیا تھا۔
اس سفید رنگ کے خوبصورت محل کی قیمت آج کے دور میں 800 کروڑ بھارتی روپے ہے، اسکے علاوہ اس میں 150 کمرے، سوئمنگ پول، گھوڑوں کا شاندار استبل، گولف گراؤنڈ، لائبریری، جم اور دوسری ساری شاہی سہولیات موجود ہیں۔ اس محل کی دیکھ بھال کیلیئے 100 سے زائد ملازمین ایک ساتھ کام کرتے ہیں۔
سیف اور کرینہ اپنی فلمی مصروفیات کی وجہ سے ممبئی میں رہتے ہیں، لیکن وہ لوگ فیملی کے ہمراہ ہر سال سردیوں میں وہاں چھٹیاں گزارنے جاتے ہیں، ساتھ ہی بڑے تہوار اور فنکشنز اپنے پٹودی پیلس میں ہی مناتے ہیں۔ وہاں ان کا خاندانی قبرستان بھی ہے جہاں سیف اور ان کا خاندان فاتحہ خوانی کیلیئے بھی جاتے ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saif Ali Khan Ka Sufaid Mahal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saif Ali Khan Ka Sufaid Mahal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.