چہرہ تو خوبصورت ہے، لیکن پاؤں بہت کالے ہوگئے ہیں ۔۔ جانیے زُبیدہ آپا کی بتائی ہوئی پیڈی کیور کرنے کی وہ آسان ٹپ جو گھر بیٹھے آپ بھی کر سکتی ہیں

آج کل شادیوں کا سیزن ہے،ایسے میں پارلرز سے ٹائم لینا بہت مشکل ہو جاتا ہے،اگر آپ کی شادی ہے یا آپ کے گھر میں شادی ہے اور آپ بہت اچھا سا پیڈی کیور کروانا چاہ رہی ہیں تو ہم آپ کی اس مشکل کو یہاں حل کر دیتے ہیں اور گھر میں ہی محض تین چیزوں کے استعمال سے آپ کے پیروں کو ایک نئی رونق بخش دیتے ہیں اس طریقے پر عمل کر کے آپ کے پیر خوب گورے اور نرم و ملائم ہو جائیں گے ۔یہ زبیدہ آپا کا بتایا ہوا آسان اور سستا ٹوٹکہ ہے جو ہر کوئی بآسانی اپنے گھر میں استعمال کر سکتا ہے۔

اجزاء:

شلجم کے چھلکے۔آدھا کلو
شیمپو۔دو کھانے کے چمچ
ویسلین۔حسب ضرورت

طریقہ:

تقریباً آدھا کلو شلجم کے چھلکے لے لیں اور ان کو خوب ابال لیں کہ شلجم کے چھلکے نرم پڑ جائیں اور پانی کا رنگ ہلکا نیلا سا ہو جائے،اب ایک ٹب میں سادہ پانی لیں اس میں یہ چھلکےاور گرم پانی ڈال دیں،چھلکوں کو اچھی طرح مسل لیں۔اب اس میں دو چمچ شیمپو ڈال دیں اور جھاگ بنالیں۔اب پاؤں اس میں ڈالیں۔ایک جالی کا کپڑا لی اور اس سے پاؤں کو نرمی سے رگڑیں،ایک ٹوتھ برش کی مدد سے ناخنوں کی بھی صفائی ساتھ ساتھ کرتے جائیں،یہ عمل تقریباً 15 منٹ تک کرتے رہیں۔ اب پاؤں کو اس پانی سے باہر نکال لیں اور کسی تولیے سے پونچھ لیں۔اب اپنے پیروں پر اچھی طرح ویسلین لگا لیں۔اوران پر موزے پہن لیں،اس سارے عمل سے آپ کے پیر بالکل گورے اور نرم ملائم ہو جائیں گے،ایک ہفتے اس عمل کو باقاعدگی سے کریں آپ کو اپنے پیروں کی شکل پہچانی نہیں جائے گی کہ اتنے صاف ستھرے اور خوبصورت پاؤں آپ کے ہی ہیں۔یہی عمل ہاتھوں کے ساتھ بھی کیا جا سکتا ہے۔

Ghar Main Paon Saaf Karne Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Ghar Main Paon Saaf Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghar Main Paon Saaf Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3951 Views   |   31 Jan 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

چہرہ تو خوبصورت ہے، لیکن پاؤں بہت کالے ہوگئے ہیں ۔۔ جانیے زُبیدہ آپا کی بتائی ہوئی پیڈی کیور کرنے کی وہ آسان ٹپ جو گھر بیٹھے آپ بھی کر سکتی ہیں

چہرہ تو خوبصورت ہے، لیکن پاؤں بہت کالے ہوگئے ہیں ۔۔ جانیے زُبیدہ آپا کی بتائی ہوئی پیڈی کیور کرنے کی وہ آسان ٹپ جو گھر بیٹھے آپ بھی کر سکتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چہرہ تو خوبصورت ہے، لیکن پاؤں بہت کالے ہوگئے ہیں ۔۔ جانیے زُبیدہ آپا کی بتائی ہوئی پیڈی کیور کرنے کی وہ آسان ٹپ جو گھر بیٹھے آپ بھی کر سکتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔