ان سے کام کروانا آسان ہوتا ہے اور ۔۔ یسریٰ رضوی نے کم عمر لڑکوں سے شادی کرنے کے فائدے بتا دیئے

یسریٰ رضوی کا شمار پاکستان کے باصلاحیت فنکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ ایک اداکارہ، ہدایت کار اور مصنفہ ہیں۔ وہ ہمیشہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کے بارے میں بہت کھل کر بات کرتی ہیں اور وہ انڈسٹری میں ان مسائل کے بارے میں بھی آواز اٹھاتی ہیں جن کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

جیسا کہ سب جانتے ہیں یسریٰ نے اپنے سے کافی کم عمر لڑکے عبدالہادی سے شادی کی ہے، جو کہ اس وقت کی بڑی خبر تھی۔ اور اب ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

حال ہی میں یسریٰ رضوی اُشنا شاہ کے شو کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے کم عمر لڑکوں سے شادی کرنے فائدے بتائے۔

یاسرہ کا کہنا تھا کہ، نوجوان مردوں سے کوئی کام کروانا آسان ہوتا ہے کیونکہ وہ کسی قسم کے الجھاؤ کا شکار نہیں ہوتے، اور میرے شوہر جدید ٹیکنالوجی سے بھی واقف ہیں جو کہ میں نہیں ہوں۔

ساتھ ہی یسریٰ نے اپنی زچگی کے حوالے سے بھی بات کی ان کا کہنا تھا، میں بڑی عمر میں ماں بنی جبکہ میرے تمام دوستوں اور کزنز کے بچے بڑے بڑے ہیں انکی شادیاں ہو رہی ہیں اور ایک میں ہوں جو اپنے بیٹے کے اسکول کے فنکشنز میں اسے درخت، ہاتھی اور سانپ وغیرہ بنتا دیکھ رہی ہوں۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ، وہ بچے کے ڈائپرز بدل بدل کے تھک جاتی ہیں لیکن پھر بھی وہ ابن آدم کے لیے سب کچھ خود کرنا پسند کرتی ہیں جس سے انہیں خوشی ہوتی ہے۔

Yasra Rizvi Shared Advantages Of Marrying A Younger Man

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Yasra Rizvi Shared Advantages Of Marrying A Younger Man and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Yasra Rizvi Shared Advantages Of Marrying A Younger Man to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   543 Views   |   23 Dec 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 December 2024)

ان سے کام کروانا آسان ہوتا ہے اور ۔۔ یسریٰ رضوی نے کم عمر لڑکوں سے شادی کرنے کے فائدے بتا دیئے

ان سے کام کروانا آسان ہوتا ہے اور ۔۔ یسریٰ رضوی نے کم عمر لڑکوں سے شادی کرنے کے فائدے بتا دیئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ان سے کام کروانا آسان ہوتا ہے اور ۔۔ یسریٰ رضوی نے کم عمر لڑکوں سے شادی کرنے کے فائدے بتا دیئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔