خواتین کو جھاڑو پونچھا بیٹھ کر کیوں لگانا چاہیئے؟ جانئیے 5 اہم فائدے

گھر کی جھاڑو لگانے اور صاف صفائی کے بعد آپ بھی یقیناً پونچھا لگاتی ہوں گی اور پونچھا لگاتے وقت خواتین کو گھر کے بڑوں کی جانب سے اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ پونچھا بیٹھ کر لگائیں، آرام اور اطمینان کے ساتھ لگائیں، کیا آپ نے بھی یہ جملا سنا ہے؟ اگر ہاں تو کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کا مقصد کیا ہے؟ کیوں کہا جاتا ہے؟

وجہ:

خواتین کو بیٹھ کر پونچھا لگانے کے لئے اس وجہ سے کہا جاتا ہے کیونکہ اس کے کئی فوائد ہیں جو کہ یہ ہیں:
٭ عورتیں اپنے وزن سے متعلق بہت زیادہ احتیاط کرتی ہیں کہ کہیں ان کا وزن نہ بڑھ جائے اور بڑھا ہوا وزن یقیناً اپنے ساتھ ہزاروں مسائل لے کر آتے ہیں۔ اس وجہ سے خواتین کو کہا جاتا ہے کہ وہ پونچھا بیٹھ کر لگائیں، اس طرح سے ان کی کمر کی بھی ورزش ہوگی اور ساتھ ہی پیٹ کی بھی جس سے پیٹ میں موجود چربی بھی پگھلتی ہے اور وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔
٭ ٹانگوں کے درد میں بھی خواتین کو پونچھا لگانے سے بڑا فائدہ ملتا ہے اس سے ٹانگوں کے پٹھے مضبوط اور رگیں کھنچتی ہیں، جس کی وجہ سے ٹانگوں کے درد سے آرام ملتا ہے۔
٭ خواتین کا دل مردوں سے زیادہ کمزور ہوتا ہے اور یہ حقیقت بھی ہے۔ پونچھا جب جھک کر لگایا جاتا ہے تو اس دوران آپ کے گھٹنے دل کے قریب ہوتے ہیں اور ٹانگیں مضبوطی سے کام کر رہی ہوتی ہیں، یوں دل سے قریبی تمام رگیں آپس میں کھلتی ہیں اور دل کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہیں۔
٭ خواتین میں شک کرنے کی عادت مردوں کے مقابلے زیادہ تو نہیں ہوتی مگر اگر وقت پر کنٹرول نہ کی جائے تو اس سے ان کے ذہنی توازن پر برا اثرا پڑتا ہے۔ اور دوائیوں سے بہتر ہے کہ آپ پونچھا بیٹھ کر لگائیں اس سے آپ کے دماغ کے نچلے حصے میں موجود بافتوں میں خون کی رسائی آسان ہو جاتی ہے اور یوں انزائٹی یا ڈپریشن بھی کم کی جاسکتی ہے۔
٭ ماہواری کے دوران نچلے جسم کی رگیں جن خواتین کی سُن ہو جاتی ہیں ان کے لئے یہ طریقہ سب سے مناسب ہے کیونکہ ایسے بیٹھنے سے نچلے جسم میں موجود ہڈیاں بھی حرکت میں آتی ہیں اور خون کی روانی بھی بہتر رہتی ہے۔

پونچھا لگانے کا صحیح طریقہ:

پونچھا لگانے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ:
٭ ایک بالٹی میں پانی لیں، اس میں دو چمچ سوڈا، ایک چمچ سرکہ اور ایک چمچ سرف ڈال کر مسک کریں، اس پانی سے پورے گھر میں پونچھا لگائیں۔ یوں گھر بھی جلدی صاف ہو جائے گا اور زیادہ محنت بھی نہیں کرنی پڑے گی۔

Pocha Lagane Ke Fayde

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Pocha Lagane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pocha Lagane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3736 Views   |   09 Feb 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

خواتین کو جھاڑو پونچھا بیٹھ کر کیوں لگانا چاہیئے؟ جانئیے 5 اہم فائدے

خواتین کو جھاڑو پونچھا بیٹھ کر کیوں لگانا چاہیئے؟ جانئیے 5 اہم فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خواتین کو جھاڑو پونچھا بیٹھ کر کیوں لگانا چاہیئے؟ جانئیے 5 اہم فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔