کیا سلادکھانے سے بھی کوئی فائدہ ہوتا ہے ؟ سلاد سے متعلق کچھ ایسی باتیں جو شاید ایک عام انسان نہ جانتا ہو

پیاز،کھیرے اور ٹماٹر کو ایک ساتھ کاٹ کر کھانا سب سے سادہ سلادکہلاتا ہے جو عموماً دوپہر کے کھانے کے ساتھ زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ کچھ لوگ اس میں گوبھی، چقندر، سلاد پتہ، ککڑی، کریم اور دیگر پسند کی سبزیوں کا استعمال کرلیتے ہیں اور ذائقے کے حساب سے کھاتے ہیں لیکن اس سلاد کو کھانے سے بھی کوئی فائدہ ہوسکتا ہے یا پھر یہ صرف ایک وہم ہے ۔؟ اس حوالے سے سائنس کیا کہتی ہے؟

ڈاکٹر اور حکیم کی سلاد سے متعلق کیا رائے ہے؟

سلاد اور ہماری صحت:

ہر کھانے کے ساتھ سلاد کھانے سے کھانا جلد ہضم ہوتا ہے یہ تو ہم سب ہی جانتے ہیں اور یہ حقیقت ہے کیونکہ ہم جو کھاناکھاتے ہیں اس میں آئل کا استعمال بھی ہوتا ہے اور مرچ مصالحوں کا بھی جوکھانے کو پیچیدہ بنا دیتے ہیں اور معدے کے لئے ان غذاؤں کا ہضم کرنا مشکل ہو جاتا ہے اس لئے کہا جاتا ہے کہ کھانے کے ساتھ سلاد کا استعمال کریں۔ اس سے کولیسٹرول بھی کنٹرول میں رہتا ہے اور یہ ڈپریشن کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ جب ہم پریشان ہوجاتے ہیں تو یا تو بھوک بالکل بھی نہیں لگتی یا پھر بہت زیادہ بھوک لگتی ہے جس سے وزن میں تیزی سے اضافہ یا کمی ہوتی ہے جو صحت کی خرابی کا باعث بنتی ہے۔ اگر آپ بھی انہی مسائل سے دوچار ہیں تو اب سے ڈپریشن میں مصالحےوالے کھانوں کی جگہ سلاد جیسی ہلکی پھلکی غذا کا استعمال کریں۔

سلاد اور موڈ:

سلاد ہمارے موڈ کو بہتر بنانے میں ایک اہم جز ہے اور یہ اس وجہ سے کیونکہ کھیرے اور پیاز، ٹماٹر یہ وہ سبزیاں ہیں جن میں موڈ بوسٹر قدرتی طور پر استعمال ہوتا ہے جو چبا کر کھانے سے دماغ میں بھی ریلیکسنگ ہارمونز پیدا ہوتے ہیں۔

سلاد اور خوبصورتی:

چونکہ سلاد میں کسی قسم کی کوئی ملاوٹ نہیں ہوتی اور یہ تمام سبزیاں بیوٹی پراڈکٹس کے اہم جز کے طور پر استعمال ہوتی ہیں یہ جلد کے ٹشوز اور فولیکلز کو صاف کرنے کے کام بھی آتا ہے۔

ضروری کیوں؟

ڈاکٹروں کے مطابق:
سلاد کھانے میں اس لئے کھانا ضروری ہے کیونکہ اس سے جسم میں اضافی طاقت پیدا ہوتی ہے جو آپ کے بڑھتے وز ن اور اضافی کیلوریز کو نکالنے میں مفید ہوتی ہے اس لئے اگر آپ کھانے کے ساتھ یہ سبزیاں بطور سلاد کھائیں تو یہ مفید ہے۔
ٹماٹر اور کھیرے کی جِسے ہم سلاد کے طور پر کھاتے ہیں۔ جدید تحقیق کے مطابق ان دونوں کو ملاکر کھانے سے جسم کے بائیو کیمیکل پاتھ ویز متاثر ہوتے ہیں اور سوزش کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر اگر کھیرے کے ساتھ ملا کر کھایا جائے تو دونوں سبزیوں کے وٹامنز ڈائجسٹ نہیں ہوپاتے اسی لیے دونوں سبزیوں کو ایک سلاد میں ملانے سے پرہیز کریں اور ان کے ساتھ دیگر سبزیاں بھی استعمال کی جائیں تو یہ صحت کو بھی بہتر کرتے ہیں اور شوگر کی مقدار کو بھی کنٹرول میں رکھتے ہیں۔

Salad Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Salad Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Salad Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2890 Views   |   24 Aug 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

کیا سلادکھانے سے بھی کوئی فائدہ ہوتا ہے ؟ سلاد سے متعلق کچھ ایسی باتیں جو شاید ایک عام انسان نہ جانتا ہو

کیا سلادکھانے سے بھی کوئی فائدہ ہوتا ہے ؟ سلاد سے متعلق کچھ ایسی باتیں جو شاید ایک عام انسان نہ جانتا ہو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا سلادکھانے سے بھی کوئی فائدہ ہوتا ہے ؟ سلاد سے متعلق کچھ ایسی باتیں جو شاید ایک عام انسان نہ جانتا ہو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔