جھریاں کسی کو بھی پسند نہیں ہوتی ہیں چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین اور ان کو ختم کرنے کے لئے پلاسٹک سرجریاں تو کروا نہیں سکتے ہیں ظاہر ہے لاکھوں کے ٹریٹمنٹس کروانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔ ایسے میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کچھ ایسے طریقے جو چہرے کر رکھیں جوان اور آپ کو بنائیں حسین و نوجوان۔
٭ دہی:
روزانہ دہی کھانے اور اس کو لیموں کے ساتھ مکس کرکے چہرے پر لگانے سے جھریاں دُور ہوتی ہیں اور اگر روزانہ یہ عمل کیا جائے تو انسانی چہرے پر جھریوں کو ختم کرنے میں مدد کی جاسکتی ہے۔
٭ ٹماٹر:
ٹماٹر کو چہرے پر لگانے اور روزانہ صبح نہارمنہ اس کا رس پینے سے اسکن ٹائٹ رہتی ہے اور جھریوں کو جلد آنے سے روکا جاسکتا ہے۔
٭ شہد:
شہد کو چہرے ارو گردن پر 20 منٹ لگا کر چھوڑ دیں، یہ طریقہ جھریوں کو جلد آنے سے روکے گا اور آپ کو تروتازہ بنائے گا۔
٭ ناریل:
ناریل کے تیل کو چہرے پر لگائیں اور اس کا مساج کریں، یہ جلد کو ڈی ہائیڈریٹ رکھتا ہے جس سے جھریوں پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
٭ چینی:
روزانہ چینی سے چہرے کی سکرببگ کرنے سے اسکن بھی ٹائٹ رہتی ہے اور جھریوں پر کنٹرول بھی رہتا ہے۔
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Plastic Surgery For Wrinkles and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Plastic Surgery For Wrinkles to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.