سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں مسجد میں نمازی عبادت میں مشغول ہیں اور عین اسی وقت عقب میں لوگ جمع ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ عید سے قبل کی اس ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
ویڈیو کو اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ لیلۃ القدر کی مقدس رات نمازی اللہ کو پیارا ہو گیا، وہ رات جو عام راتوں سے کہیں زیادہ مقدس سمجھی جاتی ہے، اسی رات عبادت کے وقت نمازی اُس جہاں کو چلا گیا جہاں سے کوئی لوٹ کر نہیں آ سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمازی ایک اور نمازی سے محو گفتگو ہے کہ اسی دوران نمازی اچانک ڈگمگایا اور زمین پر گر گیا، ساتھ کھڑے نمازی نے سنبھالنے کی کوشش کی لیکن شاید مذکورہ نمازی کی حالت اس حد تک خراب ہو گئی کہ ہوش میں نہ رہا۔
آس پاس موجود دیگر نمازیوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو کہ اس مقدس رات کے پیش نظر قرآن مجید کی تلاوت میں مگن ہیں، جبکہ کچھ نماز ادا کر رہے ہیں۔
عین اسی وقت اس نمازی نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی۔
یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں جب نمازی سجدہ کرتے ہوئے ہی دوسرے جہاں کو رخصت ہو گئے، اس تصویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان سجدے کی حالت میں اللہ کو پیارا ہو گیا ہے، جبکہ یہ خوش قسمت شخص ہی ہے جسے حرم شریف میں یہ سعادت نصیب ہوئی۔