ہم دیکھتے ہیں کہ عام زندگی میں نکاح کی شقوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا یہاں تک کہ لڑکیوں جو پڑھی لکھی ہونے کے باوجود بھی اس نکاح نامے کو پڑھنے کی زحمت نہیں کرتیں اور نہ اس کے گھر والے ان کو یہ بتاتے کہ بیٹی کیا اسلام نے تعلیم دی ہے، کیسے زندگی گزارنی ہے، کوئی اوبچ نیچ ہو تو سمجھداری سے کام لینا ہے۔ ہم بیٹیوں کو سسرال میں ہی مرنے کی تلقین تو کر دیتے ہیں لیکن یہ نہیں بتاتے کہ اللہ نے ان کے لیے کیا حقوق رکھے ہیں۔یہ کلپ مشہور ڈرامہ ان کہی کا ہے جس میں لڑکی یعنی میرا سیٹھی کی شادی ہو رہی ہے اور ان کی پھپھو اداکارہ ونیزہ احمد نکاح سے قبل لڑکے والوں کی جانب سے طلاق کی شقوں کو کاٹنے کے حوالے سے کہہ رہی ہیں کہ نکاح کی حقیقت یہ نہیں ہے بلکہ اسلام نے طلاق اور نان نفقے کا یہ حق لڑکیوں کو ہی دیا ہے، اس میں کسی کی مداخلت جائز نہیں لہٰذا نکاح پر لکھی گئی ان تمام شقوں کو کانٹا نہ جائے۔
سوشل میڈیا پر یہ کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا اور صارفین اس پر خوشی سے کہہ رہے ہیں کہ چلو اچھا ہے کسی نے تو اتنی بڑی حقیقت کو دکھایا اور اسلام کی خوبصورتی کو لوگوں کو بتایا کہ لڑکیوں اکیلی نہیں ہیں، ان کو بہت سے قیمتی حقوق اللہ نے دیے ہیں جن پر عام زندگی میں کوئی بات کرنا بھی گوارہ نہیں کرتا۔