محلے کی جھگڑالو خاتون کی طرح چیخ رہی تھیں۔۔ ثروت گیلانی نے نادیہ خان کی اوور ایکٹنگ پر کھری کھوٹی سنا دی

Sarwat Gilani Calls Out Nadia Khan

ثروت گیلانی، جو ایک باوقار اداکارہ اور سرگرم سماجی کارکن کے طور پر جانی جاتی ہیں، حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام "نقطہ پاکستان" میں مہمان بنیں جہاں انہوں نے موجودہ ملکی حالات اور ان پر فنکاروں کی خاموشی کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے نادیہ خان کے حالیہ بیانات پر کھل کر بات کی جو وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے بعد فنکاروں، خاص طور پر فواد خان، ہانیہ عامر، راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم جیسے نامور ستاروں کے خلاف کر رہی ہیں۔

ثروت نے نادیہ کے انداز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ہی فنکاروں پر اس طرح چڑھ دوڑنا بالکل درست طریقہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے خود نادیہ خان کو ٹی وی پر چیختے چلاتے دیکھا، جیسے وہ اپنے کسی ماتحت سے بات کر رہی ہوں، جو کسی بھی طور مناسب نہیں لگتا۔ ثروت نے نشاندہی کی کہ ایسی آوازیں اٹھانا اگرچہ ضروری ہو سکتا ہے، لیکن اس کا انداز باوقار ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایئرکنڈیشنڈ کمرے میں بیٹھ کر دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنانا آسان ہے، لیکن اصل بات یہ ہے کہ آپ خود میدان میں کتنے اترے۔ کیا نادیہ خان خود سڑکوں پر نکلیں؟ کیا وہ ان لوگوں میں شامل تھیں جو حقیقی طور پر احتجاج میں شامل ہوئے؟ ثروت نے واضح کیا کہ اگر کسی کو کچھ کہنا ہے تو مہذب طریقے سے کہے، یوں لگے جیسے کوئی باشعور انسان بات کر رہا ہے، نہ کہ محلے کی کسی جھگڑالو خاتون کی طرح جو ہر وقت لڑائی کے موڈ میں ہو۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ کسی سے اختلاف کرنا غلط نہیں، لیکن اس کا طریقہ ایسا ہونا چاہیے جس سے عزت بھی باقی رہے اور بات کا اثر بھی ہو۔ اپنے ہی لوگوں کو عوام کے سامنے نیچا دکھانے سے کسی کا بھلا نہیں ہوتا، نہ ملک کا، نہ فنکار کا، اور نہ ہی اس مقصد کا جس کے لیے آواز اٹھائی جا رہی ہو۔

Sarwat Gilani Calls Out Nadia Khan

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sarwat Gilani Calls Out Nadia Khan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sarwat Gilani Calls Out Nadia Khan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   2254 Views   |   30 Jun 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 June 2025)

محلے کی جھگڑالو خاتون کی طرح چیخ رہی تھیں۔۔ ثروت گیلانی نے نادیہ خان کی اوور ایکٹنگ پر کھری کھوٹی سنا دی

محلے کی جھگڑالو خاتون کی طرح چیخ رہی تھیں۔۔ ثروت گیلانی نے نادیہ خان کی اوور ایکٹنگ پر کھری کھوٹی سنا دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ محلے کی جھگڑالو خاتون کی طرح چیخ رہی تھیں۔۔ ثروت گیلانی نے نادیہ خان کی اوور ایکٹنگ پر کھری کھوٹی سنا دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔