5 بیج جو روزانہ ضرور کھانے چاہئیں


بیج بہت سے صحت فوائد کا ایک مجموعہ ہوتے ہیں ۔ بیجوں میں بہت سے مونو اور پولی سیچوریٹڈ فیٹس موجود ہوتے ہیں جو آپ کی صحت کے لیے بہترین ہوتے ہیں ۔ لیکن ان کے بارے میں معلومات نہ ہونے کی وجہ سے آپ ان کے فوائد سے انجان رہتے ہیں ۔ یہ ہماری روز مرہ کی غذا کا اہم حصہ ہیں جو ہمیں صحت فراہم کرتے ہیں ۔ انہیں غذا میں شامل کرنا بہت اہم ہے تاکہ ہماری انرجی کی روزانہ کی ضرورت پوری ہوسکے ۔ یہاں ہم آپ کو چند بیجوں کے حیران کن فوائد سے آگاہ کریں گے تاکہ آپ بھی اں سے فائدہ اُٹھا سکیں ۔

السی کے بیج

السی کے بیج میں بہت ہی اہم اجزاء جیسے اومیگا تھری ، فیٹی ایسڈز، وٹامن بی 1موجود ہیں ساتھی ہی اس میں میگنیشیم، زنک اور کاپر کی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے ۔ دو کھانے کے چمچ السی کے بیج میں 6گرام فائبر اور 4گرام پروٹین ہوتا ہے جو آپ کی روزانہ نیند کے لیے بہت ضروری ہے ۔

تخم بالنگا :

تخم بالنگا میں پروٹین ، کیلشیم، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ، میگنیشیماور solubleفائبر ہیں جو کہ انہیں ایک nutrient power houseبناتے ہیں ۔ یہ وزن کم کرنے میں مدد کرتے ہیں ، Vegetarianخواتین و حضرات کے لیے یہ ایک تحفے سے کم نہیں ۔ یہ دل کے لیے بہت اچھے ہیں ۔

سورج مکھی کے بیج :

سورج مکھی کے بیج بہت ہی فائدہ مند ہیں ۔ یہ آسانی سے ہضم ہوتے ہیں کیونکہ ان میں فائبر ہوتا ہے جو معدے کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے ۔ ان میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن ای کی ایک وافر مقدار ہوتی ہے ۔ انہیں سلاد میں شامل کرکے ضرور کھائیں ۔

کدو کے بیج :

دنیا میں کھائے جانے والے بیجوں میں سب سے زیادہ کدو کے بیج کھائے جاتے ہیں ۔ ان میں میگنیشیم ، زنک ، فاسفورس اور وٹامن ای کی ایک وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو انہیں ایک پاور ہاؤس آف انرجی بناتی ہے ۔ یہ کینسر ہونے کی علامات کو دور کرتے ہیں ۔

خشخاش کے بیج :

ایک اونس خشخاش میں 5گرام پروٹین اور 6گرام فائبر موجود ہوتا ہے ۔ خشخاش میں کیلشیم اور آئرن بھی موجود ہے جو کہ ہڈیوں کے لیے بہت مفید ہے ۔ خشخاش کے بیج کو عام طور پر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ یہ کھانوں میں اچھا Flavorبھی پیدا کرتے ہیں ۔

Healthy Seeds You Should Eat Everyday

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Healthy Seeds You Should Eat Everyday and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Healthy Seeds You Should Eat Everyday to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   78074 Views   |   03 Apr 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2024)

5 بیج جو روزانہ ضرور کھانے چاہئیں

5 بیج جو روزانہ ضرور کھانے چاہئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 5 بیج جو روزانہ ضرور کھانے چاہئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔