انڈے کی زردی زیادہ فائدہ مند ہے یا سفیدی ۔۔۔ جانئیے تاکہ آپ بھی استعمال سے فائدہ اٹھا سکیں

انڈہ غذائیت سے بھرپور ہے اس میں جہاں بنیادی پروٹین پائے جاتے ہیں وہیں کیلشیم، آئرن، فولک ایسڈ، فاسفورس، کاپر، امینو ایسڈ، ٹائروسین، پوٹاشیم اور پینٹوتھینک ایسڈز پائے جاتے ہیں۔
یہ تمام غذائی اجزاء ہماری اچھی صحت کے لیے ایک مکمل خزانہ ہیں۔
لیکن انڈے کے حوالے سے اکثر لوگ سوال کرتے ہیں کہ اسے کی زردی زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے یا اس کی سفیدی۔
ماہرینِ غذائیت کے مطابق:
انڈے کی سفیدی اور زردی دونوں اپنی جگہ مفید ہیں۔ کیونکہ زردی سے ملنے والے فوائد الگ ہیں اور سفیدی کے فائدے الگ ہیں۔
اسی وجہ سے انڈے کو ایک مکمل غذا تصور کیا جاتا ہے۔
آج ہم آپ کو انڈے کی زردی کے فوائد بتانے جا رہے ہیں تاکہ آپ بھی ان سے بھرپور فائدہ حاصل کرسکیں۔

فوائد:

تحقیق کے مطابق:
انڈے کی زردی انڈے کی سفیدی سے زیادہ طاقت ور ہے۔ یہ بنیادی غذائیت سے بھرپور غذا ہے جس میں وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ڈی، وٹامن ای، وٹامن کے، وٹامن بی ۶ اور بی ۱۲، سلینئم ، میگنیشم، کیلشیم ، تانبے اور فاسفورس پایا جاتا ہے۔
۔ انڈے کی زردی ہمارے کولیسٹرول کیلئے فائدے مند ہے۔ کیونکہ ہمارے جسم کو بہتر طور پر کام کرنے کیلئے صحتمند کولیسٹرول کی ضرورت ہوتی ہے جو زردی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
۔ اس کو کھانے سے وٹامن ڈی حاصل ہوتا ہے جو ہمیں چست و توانا رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ ہماری ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے۔ دھوپ میں کام کرنے کی صلاحیت کو برقرار رکھتا ہے۔
۔ یہ آنکھوں کی بینائی کے لئے ضروری ہے، اس کے استعمال سے بینائی تیز ہوتی ہے۔
۔ اس میں موجود ٹریپٹوفن اور ٹائروسین، اور امینو ایسڈ دل کے امراض دور کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
۔ یہ غیر صحت بخش ایل ڈی ایل بلڈ کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔
۔ زردی بالوں کے مسائل کو بھی حل کرنے میں مدد دیتی ہے۔ بالوں کو چمکدار، گھنا اور لمبا کرنے کے لئے زردی بہت اہم ہے۔
۔ خشک جلد کی خوبصورتی کو بڑھانے میں زردی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Anday Ki Sufaidi Ya Zardi Kon Ziada Faida Mand

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Anday Ki Sufaidi Ya Zardi Kon Ziada Faida Mand and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anday Ki Sufaidi Ya Zardi Kon Ziada Faida Mand to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shaista  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3064 Views   |   30 Dec 2021
About the Author:

Shaista is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shaista is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

انڈے کی زردی زیادہ فائدہ مند ہے یا سفیدی ۔۔۔ جانئیے تاکہ آپ بھی استعمال سے فائدہ اٹھا سکیں

انڈے کی زردی زیادہ فائدہ مند ہے یا سفیدی ۔۔۔ جانئیے تاکہ آپ بھی استعمال سے فائدہ اٹھا سکیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انڈے کی زردی زیادہ فائدہ مند ہے یا سفیدی ۔۔۔ جانئیے تاکہ آپ بھی استعمال سے فائدہ اٹھا سکیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔