Souffle Kahiye Bhai Aur Lagaye Bhi

Souffle for Beauty and Dry Skin

اورنج اور چاکلیٹ کا سوفلے آپ نے بھی کھایا ہوگا۔ سوفلے کے لفظی معنی ایک ایسی ڈش کے ہیں۔ جو ہلکی اور نرم ہو جسے انڈوں کو پھینٹ کر بیک کیا گیا ہو۔ ہم آج جس سوفلے کی بات کررہے ہیں اس میں یہ تمام خوبیاں ہیں لیکن وہ کھانے کے بجائے چہرے اور جسم پر لگایا جاتا ہے تاکہ سرد موسم میں پیدا ہونے والی خشکی کو دور کیا جا سکے ۔ یہ بیوٹی کی دنیا میں نئی پروڈکٹ کے طور پر سامنے آیا ہے ۔
جلد پر استعمال ہونے والے سوفلے میں انڈے کی سفید اور زردی کی ملائمت بھی موجود ہے ساتھ ہی اس میں پھل ، مختلف نٹس، بیجوں کے تیل، مکھن اور وٹامن ای ڈالا جاتا ہے ۔ جس سے جلد کھل اور چمک اُٹھتی ہے ۔
سردیوں میں سوفلے ضرور لگانا چاہیے کیونکہ اس کے تمام اجزاء بہت اچھی طرح بلینڈ کیے جاتے ہیں ۔ جس میں اس کا ٹیکسچر بہترین ہو جاتا ہے اس میں تیل موجود ہونے کے باوجود چکناہٹ بالکل نہیں ہوتی ۔ کریم اور لوشن کے مقابلے میں سوفلے میں نمک پیدا کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے ۔ یہ جلد کے اندر داخل ہو کر اسے غذائیت فراہم کرتا ہے ۔
سوفلے فرانسیسی لفظ سوفلر سے نکلا ہے جس کے معنی ہیں سانس لینا اور باڈی سوفلے بھی یہی کام کرتا ہے ۔ سوفلے کافارمولا اس نوعیت کا ہے کہ مسام چکنائی سے بھرتے نہیں اور جلد بھی سانسی لیتی رہتی ہے ۔ باڈی سوفلے کی تیاری میں بادام یا ارجن کا تیل استعمال ہوتا ہے یوں جلد نم بھی ہوتی ہیاور اشیاء کی دیگر خوبیاں بھی اسے حاصل ہوتی ہیں ۔
آپ سوفلے کو دن میں ایک سے زائد بار استعمال کر سکتی ہیں ۔ اگر آپ کی جلد خشک ہے تو شیابٹر، یا کوکوبٹر ملا کر استعمال کریں ۔ نارمل جلد کے لیے بادام یا ارجن کا تیل اور ذرا سی بھوسی لگائیں جبکہ چکنی جلد کے لیے باڈی سوفلے کو خوشبودار تیل اور ایلوویرا کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ آپ انڈے ، پسندیدہ پھل ،نٹس، بیچوں کے تیل ، شیابٹراور وٹامن ای کوملا کر سوفلے خود بھی تیار کرسکتی ہیں ۔ اس کے نتائج حیران کن ہوں گے ۔

Yeah, now you get to know you can not only eat but use souffle for skin beauty and health.

As far I know, people know about souffle as a sweet dish which is soft, made with baked eggs. Here we are going to tell you some amazing facts about souffle for skin beauty and moisture.

Souffle has emerged as a revolutionary product in beauty industry.

Following are the ways to use souffle for your skin.

Souffle For Skin

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Souffle For Skin and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Souffle For Skin to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zainab Noureen  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   5207 Views   |   06 Aug 2017
About the Author:

Zainab Noureen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zainab Noureen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

Souffle Kahiye Bhai Aur Lagaye Bhi

Souffle Kahiye Bhai Aur Lagaye Bhi ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Souffle Kahiye Bhai Aur Lagaye Bhi سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔