اکثر بڑے جھمکے پہننے والی خواتین کے کانوں کے سوراخ لٹکنے لگتے ہیں۔ خاص طور پر بڑی عمر کی عورتوں کے جن کے کان چھدے ہوئے بہت عرصہ ہوگیا ہو۔ ایسے میں وہ پھر بڑی بالیاں یا جھمیاں پہننے سے کتراتی ہیں۔ البتہ آج ہم آپ کو ایسی ٹرک بتا رہے ہیں جس سے آپ بڑے جھمکے بھی پہن سکتی ہیں اور کان کے سوراخ بھی لمبے نہیں ہوں گے۔
ٹیپ سے سوراخ بند کریں
اس کے لئے آپ کو صرف ایک قینچی اور ٹیپ چاہیے۔ ٹیپ کے 2 چھوٹے سے ٹکڑے کریں۔ ایک ٹکڑا کان کے آگے والے سوراخ پر لگائیں جبکہ دوسرا حصہ کان کی لو کے پچھلے حصے پر لگائیں۔ اب آپ سوچ رہی ہوں گی کہ اس طرح کرنے سے تو کان کے سوراخ بند ہوجائیں گے تو بندے کیسے پہنیں؟ تو جناب یہ بھی آپ کو بتاتے ہیں۔
پہننے کا طریقہ
اب بندا یا جو بھی زیور کان میں پہنا ہے اسے اٹھائیں اور کان میں اس طرح پہنیں کے اس کی ڈنڈی ٹیپ میں سوراخ کرتی ہوئی کان کے چھید میں ڈال ہوجائے۔ بندے پیچھے سے ہک لگا کر بند کردیں۔ اس طرح زیور کا سارا بوجھ ٹیپ کے اوپر آجائے گا ور ٹیپ بوجھ برداشت کرنے کے ساتھ کان کے لٹکے ہوئے حصے کو بند رکھے گا جس سے جمکے لٹے ہوئے نہیں بلکہ اسمارٹ لک دیں گے۔