چولہے پر کیلے کے چھلکے بچھانے سے کیا ہوتا ہے؟ کیلے کے چھلکے کے چند استعمال جو کریں آپ کے ہزاروں روپے کی بچت

بیج اور کاٹنے کی جھنجھٹ سے آزاد یہ میٹھا میٹھا پھل سب کو ہی پسند آتا ہے۔ خاص طور پر بچوں کو بہت مرغوب ہوتا ہے۔ جہاں کیلے میں موجود اجزاء ہڈیوں اور جسمانی صحت کے لئے بہترین ہوتے ہیں وہیں اس کے چھلکے بھی افادیت میں پھل سے کم نہیں۔ آج ہم آپ کو کیلے کے چھلکوں کے ایسے استعمال بتائیں گے جن سے آپ کرسکتے ہیں اپنے ہزاروں روپے کی بچت۔

چولہے پر چھلکے بچھانے سے کیا ہوتا ہے؟

گیس کے چولہے مسلسل گیس کے اخراج اور ارد گرد سے آنے والی دھول مٹی کی وجہ سے گندے چیکٹ ہوجاتے ہیں۔ کیلے کے چھلکے ان چولہوں کو ایسے صاف کرسکتے ہیں جیسے کہ وہ کبھی گندے تھے ہی نہیں۔ آپ کو کرنا صرف یہ ہے کہ کیلے کے چھلکوں کو چولہے پر بچھا دیں اور ہلکے ہلکے ملیں۔ کچھ ہی دیر میں چولہے کی تمام گندگی چھلکوں پر آجائے گی اب کسی صاف کپڑے سے چولہا پونچھ دیں۔ آپ کا چولہا جگمگا اٹھے گا۔

نل صاف کریں

کیلے کے چھلکے باتھ روم اور باورچی خانے کے نل وغیرہ صاف کرنے کے لئے بھی بہترین ہیں۔ اس کے علاوہ ان چھلکوں کو ایسے ہی یا پھر کاٹ کر سکھا لیں اور مٹی کے گڑھے میں دبا دیں۔ کچھ ہفتوں بعد زبردست کھاد تیار ہوجائے گی۔ اسے پودوں میں ڈال دیں۔ آپ اپنے پودوں کی نشونما دیکھ کر خود حیران رہ جائیں گے۔

کیلے کے چھلکے کی چائے

کیلے کے چھلکے کی چائے بھی بنائی جاتی ہے کیوں کہ اس میں معدنیات، وٹامن اور پوٹاشیم، کیلشیم اور میگنیشیم بڑی تعداد میں موجود ہوتا ہے۔ چھلکے کو صاف کر کے ابالیں۔ اس چائے میں دار چینی ڈال دیں اور کپ میں ایک چمچ شہد ڈال کر کیلے کی چائے پئیں۔ یہ آپ کی ہڈیوں کو طاقت دینے کے علاوہ پرسکون نیند کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   951 Views   |   24 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about چولہے پر کیلے کے چھلکے بچھانے سے کیا ہوتا ہے؟ کیلے کے چھلکے کے چند استعمال جو کریں آپ کے ہزاروں روپے کی بچت and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (چولہے پر کیلے کے چھلکے بچھانے سے کیا ہوتا ہے؟ کیلے کے چھلکے کے چند استعمال جو کریں آپ کے ہزاروں روپے کی بچت) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.