کھانے کی چیزوں کو پھینکیں نہیں بلکہ انھیں چہرے پر لگائیں اور بیوٹی پارلر کا خرچہ بچائیں

آج کے دور میں جہاں ایک طرف خواتین کو مہنگائی کا خوف ہے تو دوسری جانب پیسوں کی بچت کی فکر اور انھی سب باتوں میں وہ اتنا الجھ کر رہ جاتی ہیں کہ اپنے اوپر دھیان ہی نہیں دے پاتیں، اور جب دینا چاہیں تو جیب اجازت نہیں دیتی پارلر جانے کی۔

لیکن آج ہم گھریلو خواتین کو کچھ ایسے نسخے بتائیں گے جس کے لیے انہیں پارلر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ گھر کے اندر ہی وہ ان نسخوں کو استعمال کر کے پارلر جیسی چمک حاصل کر سکتی ہیں-

ٹماٹر اور کھیرے کے چھلکے

ٹماٹر کا استعمال ہر گھر میں باقاعدگی سے ہوتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ کھیرا بھی ہر موسم میں گھر میں موجود ہوتا ہے ۔ کھیرے اور ٹماٹر کے چھلکوں کو پھینکنے کے بجائے ایک ساتھ بلینڈر میں بلینڈ کر لیں ۔ اور اس سے بننے والے پیسٹ کو کسی جار میں ڈال کر تین دن کے لیے فریج میں رکھ دیں اس کے بعد دن میں ایک بار اس پیسٹ کو چہرے پر لگا لیں اور سوکھنے کے لیے چھوڑ دیں- اس کے بعد تازہ پانی سے منہ دھو لیں اس سے نہ صرف چھائیوں کا خاتمہ ہو گا بلکہ جلد کی چمک دمک بھی بحال ہو گی ۔

کیلے کے چھلکے

عام طور پر کیلے کے چھلکے کھانے کے بعد سب ہی پھینک دیتے ہیں جب کہ یہ کیلے کے چھلکے اپنے اندر پوٹاشیم کا خزانہ رکھتے ہیں- ان چھلکوں کو دانتوں پر ملنے سے دانت سفید اور مضبوط ہو جاتے ہیں اور ان کو قدرتی تحفظ حاصل ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ کیلے کے چھلکے وٹامن سے بھی بھرپور ہوتے ہیں اور ان کو چہرے پر رگڑنے سے یہ قدرتی اسکرب کا کام کرتے ہیں اور اس سے جلد کے مردہ سیل صاف ہو جاتے ہیں کیل مہاسوں کا خاتمہ ہوتا ہے-

نارنگی کے چھلکے

نارنگی کے چھلکے وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں ان کو دھوپ میں سکھا کر ان کا پاؤڈر بنا کر سال کے بارہ مہینے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ یہ قدرتی طور پر بہترین سن اسکرین کے طور پر کام کرتے ہیں ۔ اسکے علاوہ اس کا پانی کے ساتھ ملا کر پیسٹ بھی بنایا جا سکتا ہے جو کہ قدرتی ماسک کے طور پر کام کرتا ہے-

آلو کے چھلکے

آلو کا شمار اس سبزی میں ہوتا ہے جو کہ سال کے بارہ مہینے استعمال ہوتی ہے اس کے چھلکے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں ان چھلکوں کو ضائع کرنے کے بجائے اگر آنکھوں پر لگائے جائيں تو یہ نہ صرف آنکھوں کی تھکن کم کرتے ہیں بلکہ پپوٹوں کا بھاری ہونا ، آنکھوں کے نیچے حلقوں کے پڑ جانے کو بھی ختم کرتے ہیں-

کھٹے دہی کا استعمال

بعض اوقات دہی پڑا پڑا کھٹا ہوجاتا ہے اور اکثر خواتین اس دہی کی کڑی بنا لیتی ہیں ۔ اس دہی سے چہرے کے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ بھی کیا جا سکتا ہے اس کے لیے دہی کے اندر تھوڑی مقدار میں بیسن اور ہلدی شامل کر کے پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو چہرے پر لگا لیں ۔ اور خشک ہونے تک کے لیے چھوڑ دیں جب اچھی طرح خشک ہو جائے تو اس کو مل کر اتار لیں اس سے غیر ضروری بال قدرتی طور پر اتر جائيں گے-

Khane Ki Chezon Ko Phenkay Nhe

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Khane Ki Chezon Ko Phenkay Nhe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khane Ki Chezon Ko Phenkay Nhe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1627 Views   |   02 Nov 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

کھانے کی چیزوں کو پھینکیں نہیں بلکہ انھیں چہرے پر لگائیں اور بیوٹی پارلر کا خرچہ بچائیں

کھانے کی چیزوں کو پھینکیں نہیں بلکہ انھیں چہرے پر لگائیں اور بیوٹی پارلر کا خرچہ بچائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کھانے کی چیزوں کو پھینکیں نہیں بلکہ انھیں چہرے پر لگائیں اور بیوٹی پارلر کا خرچہ بچائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔