کسی بھی وجہ سے اگر حمل ضائع ہو جاتا ہے یا ایک مخصوص وقت کے بعد حمل نہیں ٹہرتا تو یہ نسخہ آپ کے لئے ہی ہے۔

کچھ خواتین کے ساتھ یہ مسئلہ پیش آتا ہے کہ شادی کے بعد جب کہ سب کی نظریں دلہن کی طرف لگی ہوتی ہیں کہ وہ ان کو کب خوشخبری سنائے تو ایسے میں اگر لڑکی کے ساتھ یہ مسئلہ ہو جائے کہ کئی دفعہ کی کوشش کے بعد بھی حمل بار بار ضایع ہو رہاہو یا کچھ ہفتوں یا کچھ مہینے کے بعد حمل ضایع ہو جاتا ہو توایسے میں لوگ اس کا جینا محال کر دیتے ہیں ۔ جبکہ یہ کسی انسان کے بس کی بات نہیں۔ ہم صرف علاج اور دعا کر سکتے ہیں اس کے علاوہ ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں ۔ بہرحال انسان کا کام ہے کوشش کرنا ،باقی سب اللہ سبحانہ وتعالٰی کے ہاتھ میں ہے۔ لیکن اس کوشش میں ہم آپ کو ایک ایسا نسخہ بتائیں گے جو کہ ڈاکٹر بلقیس نے بتایا اور ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے استعمال کے بعد بہت سے لوگوں کو اللہ تعالٰی نے خوشخبری دی اور اولاد کی نعمت سے سر فراز کیا۔

نسخہ:

ملیٹھی 10 گرام
نرکچور 10 گرام
مہندی کے پتے (صاف کئے ہوئے) 10 گرام
نیم کے پتے(صاف کئے ہوئے گھر میں سکھائے ہوئے) 10 گرام
سرخ صندل 10 گرام
سفید صندل 10 گرام
ہر مچی 10 گرام
مجیٹھ 10 گرام

ان سب چیزوں کو ہم وزن لے کر بالکل باریک پاؤڈر پیس لیں۔ صبح ناشتے کے 2 گھنٹے کے بعد ایک چٹکی،اور شام کو عصر کے بعد ایک چٹکی لیں ۔ یا اگر وزن میں دیکھیں تو 1 گرام کھائیں۔ انشاء اللہ حمل ٹہر جائے گا ،حمل ٹہرنے کے 3 ماہ بعد تک یہ خوراک لینی ہے ۔اس کے بعد 9 ماہ تک کبھی کبھار لیں روز نہ لیں ۔ اللہ تعالٰی نے چاہا تو اولاد کی دولت سے سرفراز ہوجائیں گے۔

Hamal Dobara Thehr Skta Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hamal Dobara Thehr Skta Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hamal Dobara Thehr Skta Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2477 Views   |   01 Mar 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

کسی بھی وجہ سے اگر حمل ضائع ہو جاتا ہے یا ایک مخصوص وقت کے بعد حمل نہیں ٹہرتا تو یہ نسخہ آپ کے لئے ہی ہے۔

کسی بھی وجہ سے اگر حمل ضائع ہو جاتا ہے یا ایک مخصوص وقت کے بعد حمل نہیں ٹہرتا تو یہ نسخہ آپ کے لئے ہی ہے۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کسی بھی وجہ سے اگر حمل ضائع ہو جاتا ہے یا ایک مخصوص وقت کے بعد حمل نہیں ٹہرتا تو یہ نسخہ آپ کے لئے ہی ہے۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔