میری شادی کا جوڑا کیوں پہنا؟ صبور علی نے ڈرامے میں اپنے جیسا لباس دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کیا تو ڈیزائنر نے انہیں کیا کرارا جواب دیا؟

پاکستانی شوبز اداکار آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، کبھی اپنے کسی بیان کی وجہ سے ٹرول ہورہے ہوتے ہیں یا کبھی کوئی اچھا کام یا بات کرنے کی وجہ سے تعریفیں سمیٹ رہے ہوتے ہیں۔

اس بار توپوں کا رخ صبور علی نے اپنی جانب کرلیا ہے۔

گزشتہ روز منت اور مراد ڈرامے کی نشر ہونے والی قسط میں منت اور مراد (اقرا عزیز اور طلحہ) کی شادی کے مناظر دکھائے گئے۔ جسے دیکھ کر جہاں مداح خوش ہوئے تو وہیں صبور علی ناراض ہوگئیں کیونکہ اس ڈرامے میں شادی کی مکمل تھیم کو صبور علی اور علی انصاری کی اصل شادی سے کاپی کیا گیا تھا۔

انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ کی اسٹوری میں اپنی اور اقرا عزیز کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ، “میں یہ سب دیکھ کر کیسا محسوس کروں؟ میری زندگی کی حسین یادیں، میرے یادگار اور قیمتی لمحات، میرے جذبات اور میری زندگی کا سب سے اہم اور خاص دن کا میرا لباس اور میری جیولری سے لیکر میرے میک اپ تک کو ڈرامے میں کاپی کیا گیا ہے”۔

جس کے جواب میں ڈیزائنر فائزہ ثقلین (جنہوں نے یہ کپڑے ڈیزائن کئے ہیں) نے لکھا کہ "یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے جب کسی اداکارہ کا لُک ڈرامے میں کاپی کیا گیا ہو، ڈیزائنرز ایک طرح کے کئی لباس تیار کرتے ہیں جن میں تھوڑی بہت تبدیلی ہوتی ہے۔ اور یہ پوری طرح ڈیزائنرز کا حق ہے کہ وہ اپنے ڈیزائن کب کہاں اور کسے پہننے کو دے۔ اسلیئے اس پر اتنا ری ایکٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے"۔

Saboor Aly Angry On Copying Same Bridal Look

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saboor Aly Angry On Copying Same Bridal Look and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saboor Aly Angry On Copying Same Bridal Look to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   3162 Views   |   16 Nov 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میری شادی کا جوڑا کیوں پہنا؟ صبور علی نے ڈرامے میں اپنے جیسا لباس دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کیا تو ڈیزائنر نے انہیں کیا کرارا جواب دیا؟

میری شادی کا جوڑا کیوں پہنا؟ صبور علی نے ڈرامے میں اپنے جیسا لباس دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کیا تو ڈیزائنر نے انہیں کیا کرارا جواب دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میری شادی کا جوڑا کیوں پہنا؟ صبور علی نے ڈرامے میں اپنے جیسا لباس دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کیا تو ڈیزائنر نے انہیں کیا کرارا جواب دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔