پہلے ایک پتیلا بھی ختم نہیں ہوتا تھا اور اب۔۔ سڑک کنارے حلیم بیچنے والے کے بیٹے کی ایسی ویڈیو، جسے دیکھ کر مشہور لوگ بھی خود کو وہاں آنے سے روک نہیں پائے

مشہور ہونے کی کہانیاں تو بہت ہیں لیکن آج کی کہانی کچھ الگ ہے۔۔ یہ کہانی ہے بھارتی حیدرآباد کے رہائشی محمد الیاس کی، جس نے اپنا اور اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالنے کیلیئے 3 اپریل 2022 کو "الحمداللّٰہ چکن حلیم" کے نام سے ایک اسٹال لگایا۔ یہ الیاس کی روزی کا واحد ذریعہ تھا، جس سے گھر میں موجود پانچ اور لوگوں کی کفالت کی جاتی۔

الیاس نے اس سے پہلے بھی کئی بار کچھ نہ کچھ کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن ہر بار اسے نقصان ہی اٹھانا پڑا۔ اور اس بار بھی حلیم فروخت نہ ہونے کی وجہ سے وہ پریشان تھا، اسے خدشہ تھا کہ کہیں پھر سے کچھ برا نہ ہوجائے کیونکہ اگر ایسا ہوا تو گھر کیسے چلے گا۔

پر اس بار کچھ الگ ہوا، جس نے الیاس کی قسمت ہی بدل دی۔۔ اور یہ خوش قسمتی کچھ اور نہیں بلکہ اسکا اپنا 10 سالہ بیٹا عدنان تھا، جس کی ایک ویڈیو نے ان کے دن پھیر دیئے۔۔

دراصل ایک دن عدنان اپنے والد کے ساتھ دکان پر تھا جہاں اس نے موبائل نکال کر ویڈیو بنانا شروع کی، اسکی سادگی، معصومیت اور بھولا پن اسکی ویڈیو میں صاف ظاہر ہورہا تھا۔

ویڈیو میں عدنان لوگوں کو متوجہ کرتے ہوئے کہتا ہے، "دوستوں! یہ ہے میرے پپّا کی حلیم" اسکے بعد وہ پورا اسٹال دکھاتے ہوئے بتاتا ہے کہ وہاں کیا کیا چیزیں ہیں۔

عدنان کی یہ ویڈیو راتوں رات وائرل ہوگئی، اور اسکی اس معصومانہ کوشش نے لوگوں کے دل جیت لیئے، اور دیکھتے ہی دیکھتے وہاں لوگوں کا رش لگنا شروع ہوگیا۔ اور صرف عام عوام ہی نہیں بلکہ سوشل ویلوگر، یوٹیوبر اور بہت سے مشہور شخصیات نے "پپّا کی حلیم" کا رخ کیا۔ جن میں ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا، کرکٹر اظہر الدین کے بیٹے اور بھی بہت سے جانے مانے لوگ شامل ہیں۔

الیاس بتاتا ہے کہ اب اسکی حلیم کی روزانہ 500 پلیٹیں فروخت ہوجاتی ہیں اور ایک پلیٹ کی قیمت 100 روپے ہے۔ اسکے علاوہ عدنان نے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے اسکی ویڈیو وائرل کی۔
ایک جرنلسٹ نے جب عدنان سے پوچھا کہ وہ بڑے ہوکر کیا بنے گا تو اس نے جواب دیا، "پرائم منسٹر"

Pehly Aik Deg Khatam Nhe Hoti Thi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Pehly Aik Deg Khatam Nhe Hoti Thi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pehly Aik Deg Khatam Nhe Hoti Thi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   1795 Views   |   11 Apr 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پہلے ایک پتیلا بھی ختم نہیں ہوتا تھا اور اب۔۔ سڑک کنارے حلیم بیچنے والے کے بیٹے کی ایسی ویڈیو، جسے دیکھ کر مشہور لوگ بھی خود کو وہاں آنے سے روک نہیں پائے

پہلے ایک پتیلا بھی ختم نہیں ہوتا تھا اور اب۔۔ سڑک کنارے حلیم بیچنے والے کے بیٹے کی ایسی ویڈیو، جسے دیکھ کر مشہور لوگ بھی خود کو وہاں آنے سے روک نہیں پائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پہلے ایک پتیلا بھی ختم نہیں ہوتا تھا اور اب۔۔ سڑک کنارے حلیم بیچنے والے کے بیٹے کی ایسی ویڈیو، جسے دیکھ کر مشہور لوگ بھی خود کو وہاں آنے سے روک نہیں پائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔