میرے اور مانی کے بیچ جھگڑے ابو ہی سُلجھاتے تھے ۔۔ والد کے انتقال نے حرا مانی کی زندگی کیسے تبدیل کردی؟ اداکارہ کا انکشاف

حرا مانی نے پاکستان کی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کا ایک جانا مانا نام بن چکی ہیں، حرا نے آہستہ آہستہ شوبز میں اپنے قدم بڑھائے اور وہ ایک کے بعد ایک کامیاب ڈرامے انڈسٹری کو دیتی رہیں- جس کی وجہ سے آج وہ مرکزی کرداروں میں نظر آتی ہیں-

حرا انتہائی حساس طبعیت کی مالک ہیں اور وہ اپنے مرحوم والد کے بہت قریب سمجھی جاتی تھیں- اپنے والد کو کھونے کا ان کی زندگی پر گہرا اثر پڑا ہے- حال ہی میں حرا اور ان کے شوہر مانی نے جب ندا یاسر کے شو شانِ سحر میں شرکت کی تو اس موضوع پر بھی انہوں نے کھل کر بات کی-

مانی کا کہنا تھا کہ جب میں اور حرا لڑتے تھے تو میں حرا کے والد کو فون کردیتا تھا وہ ہماری صلح کروا دیتے تھے- حرا بہت ہی حساس ہیں اور یہ بہت سی باتوں پر رونا شروع کردیتی ہیں- اس لیے حرا کے والد حرا کے لیے مضبوط سہارا تھے جن کے کندھے پر یہ سر رکھ لیتی تھیں-

حرا نے یہ انکشاف کیا کہ وہ عام طور پر اپنے والد کے بارے میں بات کرنے سے گریز کرتی ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ان کے والد اس کے لیے ایک لیجنڈ ہیں- اور وہ ان کے بارے میں ایسی جگہ بات نہیں کریں گی جہاں ان کی یادوں کی قدر نہیں کی جاتی۔

لہٰذا، وہ اپنے والد کے بارے میں صرف منتخب جگہوں پر بات کرتی ہیں جہاں وہ جانتی ہے کہ ان کی یادوں کا احترام کیا جائے گا۔

حرا کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کے والد انتقال کے بعد اوپر نہیں گئے اپنے بچوں میں ہی مختلف حصوں میں بٹ گئے ہیں- ان کے انتقال کے بعد ہم بہن بھائیوں نے لڑنا چھوڑ دیا ہے بلکہ ہمیں ایک دوسرے سے اضافی پیار ہوگیا ہے

والد کے جانے کے بعد اب ہر موقع پر خود کو ابو کی جگہ رکھ کر سوچتی ہوں یا کہ اگر وہ اس موقع پر ہوتے تو کیا فیصلہ کرتے

Hira Mani Talks About Her Late Father

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hira Mani Talks About Her Late Father and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hira Mani Talks About Her Late Father to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   2817 Views   |   10 Oct 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میرے اور مانی کے بیچ جھگڑے ابو ہی سُلجھاتے تھے ۔۔ والد کے انتقال نے حرا مانی کی زندگی کیسے تبدیل کردی؟ اداکارہ کا انکشاف

میرے اور مانی کے بیچ جھگڑے ابو ہی سُلجھاتے تھے ۔۔ والد کے انتقال نے حرا مانی کی زندگی کیسے تبدیل کردی؟ اداکارہ کا انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرے اور مانی کے بیچ جھگڑے ابو ہی سُلجھاتے تھے ۔۔ والد کے انتقال نے حرا مانی کی زندگی کیسے تبدیل کردی؟ اداکارہ کا انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔