Aamir Khan Reveals How Javed Miandad Ruined His Wedding
اٹھارہ اپریل 1986— ممبئی کے ایک خاموش کمرے میں عامر خان اور رِینا دتہ اپنی پوشیدہ نکاح کی خوشی سمیٹ رہے تھے۔ لیکن دلوں میں ایک اور دھڑکن تیز تھی، شارجہ میں جاری بپاک بھارت ٹاکرا۔
عامر نے سوچا تھا، "اگر آج جیت ہماری ہوئی تو یہ دن دوگنا یادگار بن جائے گا۔"
مگر ٹی وی آن کرتے ہی منظر بدل گیا— ایک گیند، ایک آخری موقع… اور جاوید میانداد نے چھکا جڑ دیا! اس ایک شاٹ نے نہ صرف لاکھوں بھارتی شائقین کی اُمیدیں توڑ دیں بلکہ دلہا عامر کا موڈ بھی تہس نہس کر دیا۔
خفیہ شادی کر کے جب دونوں اپنے اپنے گھر پہنچے تو یہ سوچتے رہے کہ گھر والوں کو کیسے بتائیں، لیکن سب کی نظریں میچ پر تھیں۔ عامر بھی چپکے سے ٹی وی کے سامنے جا بیٹھے۔ جیت قریب دیکھ کر اُن کے چہرے پر مسکراہٹ آ ہی رہی تھی کہ میانداد کے بلا نے بجلی گرا دی۔ چھکے کی گونج کے ساتھ عامر کی خوشی بھی پل بھر میں خاموش ہو گئی۔
کچھ برس بعد، جب عامر خان کی جاوید میانداد سے اتفاقاً ملاقات ہوئی تو اُنہوں نے ہنستے ہوئے شکوہ کیا، "بھائی صاحب، آپ نے میری شادی کا دن برباد کر دیا تھا۔"
میانداد چونک گئے انہوں نے پوچھا، میں نے کیا کیا؟
عامر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، "وہی چھکا۔۔ جس نے ہماری جیت چھین لی تھی۔"
ایک لمحے کے لیے کمرے میں قہقہے بکھر گئے— کرکٹ اور فلم، دو بڑے جنون، یوں ایک ہی یاد میں بندھ گئے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Aamir Khan Reveals How Javed Miandad Ruined His Wedding and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aamir Khan Reveals How Javed Miandad Ruined His Wedding to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.