صابن کے یہ حیرت انگیز کمالات جانتے ہیں؟

صابن شیمپو کو تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا بلکہ روزمرہ میں ہاتھ یا منہ دھونے کے لیے استعمال بھی کیا ہوگا مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ جلد صاف کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ٹکیہ کیا کچھ کرسکتی ہے؟
ہوسکتا ہے آپ کو یقین نہ آئے مگر صابن مکھیاں گھر سے دور رکھ سکتے ہیں، سلائی آسان بنا سکتے ہیں اور بھی بہت کچھ ایسا کرسکتے ہیں جس کا تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

تو یہاں اس کے ایسے ہی فوائد جانے جو آپ کو دنگ کردیں گے۔

آئرن کی پتیلی کو آنچ سے کالا ہونے سے بچائے
اکثر پکوان پکانے کے لیے بڑی پتیلیوں کا استعمال ہوتا ہے اور عام طور پر وہ کھانے تیز آنچ میں بنتے ہیں مگر اس کے نیچے کالی تہہ بننا شروع ہوجاتی ہے جس کو صاف کرنا بتدریج ناممکن ہوجاتا ہے۔ اس مسئلے کی روک تھام کے لیے صابن کو پتیلی کے نچلے حصے سے رگڑیں اور پھر چولہے پر رکھیں۔ ایسا کرنے سے پکانے کے بعد پتیلی کی صفائی زیادہ آسان ہوجاتی ہے۔

پودوں کو کیڑوں سے دور رکھے
صابن کا ایک ٹکڑا کسی پانی بھرے برتن میں ڈال دیں ، جب وہ جھاگ دار ہوجائے تو اس سلوشن کو اسپرے بوتل میں ڈال کر پودے کے پتوں پر چھڑک دیں۔

بدبو دار جوتوں کی بو دور کرے
اگر جوتوں میں بو بس گئی ہے تو پیکٹ میں بند صابن کی بار کو اس کے اندر رکھ دیں اور رات بھر کے لیے چھوڑ دیں، صبح وہ بو غائب ہوچکی ہوگی۔

لباس سے بو دور کریں
اپنے کپڑوں کو گرمیوں میں بو سے بچانا چاہتے ہیں تو الماری میں پیکٹ میں بند صابن کی ٹکیہ رکھ دیں، وہ بو تو دور کرے گی ہی ایسے کیڑوں کا خاتمہ بھی کردے گی جو اسے نقصان پہنچا سکتے ہو۔

کیڑوں کے کاٹنے سے ہونے خارش دور کرے
اگر کسی کیڑے نے کاٹ لیا ہے اور جلن محسوس ہورہی ہے خصوصاً سونے کی کوشش کے دوران، تو صابن کی ایک بار کو متاثرہ حصے پر رکھیں اور رگڑیں، جلن میں فوری ریلیف محسوس ہوگی۔

مکھیاں دور کریں
صابن کا پانی متعدد طریقوں سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے، خصوصامکھیاں ختم کرنے کے لیے۔ صابن کا ایک ٹکڑا ایک باﺅل پانی میں ڈال دیں اور اسے کسی لائٹ کے نیچے رکھ دیں۔ مکھیاں اس پانی کی جانب کھینچی آئیں گی اور ڈوب کر مرجائیں گی، ایسا طریقہ گھر کے مختلف حصوں میں اپنا کر ان کیڑوں سے نجات پائی جاسکتی ہے۔

سلائی آسان بنائے
کچھ اقسام کے کپڑوں سے سوئی کو گزارنا مشکل ہوسکتا ہے تو اسے آسان بنانے کے لیے سلائی سے پہلے سوئی کو صابن میں گھونپ دیں۔

زپ ٹھیک کریں
اگر زیپ پھنس گئی ہے تو اسے ٹھیک کرنے کے لیے صابن کو اس پر رگڑیں اور بس۔

انگلی میں پھنس جانے والی انگوٹھی نکالیں
اگر انگلی میں انگوٹھی پھنس گئی ہے اور تکلیف کا احساس ہورہا ہے تو اسے نکالنے کے لیے صابن کو انگلی پر رگڑیں اور پھر دھولیں، انگوٹھی پھسل کر نکل جائے گی۔

Other Uses Of Soap

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Other Uses Of Soap and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Other Uses Of Soap to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   14213 Views   |   12 Jun 2020

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

صابن کے یہ حیرت انگیز کمالات جانتے ہیں؟

صابن کے یہ حیرت انگیز کمالات جانتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صابن کے یہ حیرت انگیز کمالات جانتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔