یورک ایسڈ بھی کنٹرول کرے ، بد ہضمی سے نجات دلائے ۔۔ بیکنگ سوڈے کا پانی کون کون سے مسائل حل کرتا ہے؟

بیکنگ سوڈا آپ کے گھر میں کبھی نہ کبھی تو استعمال ہوتا ہی ہوگا، آپ اس کو زیادہ تر بیکنگ میں یا کھانے کی چیزکو پھلانے میں استعمال کرتی ہوں گی۔ یا زیادہ سے زیادہ اس کو کچھ ضدی داغوں یا میل کچیل کی صفائی کے لئے استعمال کرتی ہوں گی۔ لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ بیکنگ سوڈے کا پانی پینے سے آپ صحت کے کون کون سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

بیکنگ سوڈے کا پانی:

جیسا کہ ہم نے اوپر یہ بات کی کہ بیکنگ سوڈا کھانے کو پھلانے، بیکنگ میں یا پھر صفائی کے کام میں اکثراستعمال ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ جلد کی نگہداشت میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن یہاں ہم آپ کو بیکنگ سوڈا کے پانی پینے کے فائدے بتائیں گے کہ یہ کس طرح آپ کی صحت بحال رکھ سکتا ہے۔

1۔ بدہضمی دور کرے:

بیکنگ سوڈا کا پانی پینے سے اکثر ہونے والی بد ہضمی بھی دور کی جاسکتی ہے۔ اگر کھانا کھانے کے بعد بھاری پن محسوس ہو یا بدہضمی محسوس ہو تو 1 گلاس پانی میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر پی لیں ۔ اس سے بدہضمی ، گیس کی شکایت دور ہو سکتی ہے۔

2۔ یورک ایسڈ میں مفید:

اگر کسی کو یورک ایسڈ کی تکلیف ہو تو بیکنگ سوڈے کا پانی باقاعدگی سے استعمال کریں۔ یہ یورک ایسڈ کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔ اگر نہار منہ ایک گلاس پانی میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر پی لیں تو یہ اس بیماری کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد کرے گا۔

3۔ سینے کی جلن کے لئے:

اگر سینے میں جلن اور تیزابیت کا مسئلہ ہو اس میں بھی بیکنگ سوڈا کا پانی کافی فائدہ مند ہے ۔ معدے کی تیزابیت میں یہ کافی افاقہ پہنچاتا ہے۔

4۔ گردے کی پتھری :

کچھ لوگوں کو گردے کی تکلیف ہوتی ہے جس میں پتھری خاصی تکلیف دہ ہوتی ہے۔ اگر آپ بھی اس مسئلے سے دوچار ہیں تو اس کے لئے اس پانی کو باقاعدگی سے استعمال کریں تو یہ مفید ثابت ہوگی۔

5۔ پیشاب کی جلن اور انفیکشن:

اگر آپ کو بھی پیشاب کی جلن یا انفیکشن کا مسئلہ درپیش ہے تو اس میں بھی بیکنگ سوڈا کا پانی کافی فائدہ پہنچاتاہے ۔ اس کو اگر باقاعدہ استعمال کیا جائے تو یہ اس انفیکشن کو خاصا کم کرسکتا ہے۔

نوٹ:

یہ مضمون عام معلوماتی مضمون ہے ،اگر آپ کو صحت کے کچھ پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے تو بہتر ہے کہ اپنے معالج سے مشورے کے بعد اس کا استعمال کریں۔

Baking Soda Water Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Baking Soda Water Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Baking Soda Water Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6578 Views   |   01 Aug 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

یورک ایسڈ بھی کنٹرول کرے ، بد ہضمی سے نجات دلائے ۔۔ بیکنگ سوڈے کا پانی کون کون سے مسائل حل کرتا ہے؟

یورک ایسڈ بھی کنٹرول کرے ، بد ہضمی سے نجات دلائے ۔۔ بیکنگ سوڈے کا پانی کون کون سے مسائل حل کرتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یورک ایسڈ بھی کنٹرول کرے ، بد ہضمی سے نجات دلائے ۔۔ بیکنگ سوڈے کا پانی کون کون سے مسائل حل کرتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔