پی سی او ایس ایک ایسا جینیاتی، ہارمون، میٹابولک اور خواتین کےحمل کے نظام پر منفی اثرات مرتب کرنے والا مرض ہے جس میں کئی لڑکیاں اور خواتین مبتلا ہو جاتی ہیں، یہ اینڈروجن یا مرد ہارمون کی بلند سطح ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔
یہ مرض جینیاتی اور ماحولیاتی عوامل کی وجہ سے ہوتا ہے، آج بہت سی خواتین اس مرض میں مبتلا ہیں جو صحت کے سنگین مسائل کا سامنا کر رہی ہیں جن میں بانجھ پن بھی شامل ہے۔
ماہرین کے مطابق ہر 10 سے میں قریب 3 سے 4 خواتین اس مرض کا شکار ہوتی ہیں، اس لئے آج کے دور میں خواتین اور بچیوں کو اس مرض کے حوالے سے آگاہی اور اس سے بچنے کے طریقے بتانا بے حد ضروری ہے۔
اس سے بچنے کے کون کون سے طریقے ہیں جن کو اپنا کر آپ خود کو اس سنگین بیماری سے دور رکھ سکتی ہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
روزانہ کی بنیاد پر ورزش
خواتین کا بڑھتا ہوا وزن انہیں پی سی او ایس میں مبتلا کرنے کی اہم وجہ بن سکتا ہے، اور اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ روزانہ ورزش کریں کیونکہ ورزش خود کو چاقوچوبند رکھنے اور وزن کو گھٹانے کا سب سے آسان طریقہ ہے اس کے لئے روزانہ 30 منٹ چہل قدمی کریں اور اپ جِم نہیں جانا چاہتی تو گھر میں ہی ورزش کریں، روزانہ کی بنیاد پر ورزش کرنے سے آپ پی سی او ایس سے بچ سکتی ہیں۔
متوازن غذا کا استعمال
خواتین کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے غذا کا انتخاب کریں اور ایک متوازن غذا لینے کی عادت اپنائیں، اپنی روزانہ کی خوراک سے چینی اور تلی ہوئی چیزوں کو دور کر دیں جنک فود ہر گِز نہ کھائیں اور فائبر سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کریں ساتھ ہی وٹامنز اور کیلشیم کے سپلمنٹس کا استعمال جاری رکھیں۔
تناؤ سے بچیں
خواتین میں ذہنی تناؤ کا بڑھنا کئی قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کی ایک اہم وجہ ہے، اور یہی وجہ ہے کہ بڑھتے ہوئے ذہنی تناؤ کے باعث خواتین پی سی او ایس جیسی خطرناک بیماری کا شکار ہو جاتی ہیں اور انہیں بال جھڑنے چہرے پر دانے، جلد کی مسائل اور حمل میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس سے بچنے کے لئے کوشش کریں کہ چہل قدمی کریں کھلی ہوا میں سانس لیں خود کو ان کاموں میں مصروف رکھیں جن سے آپ کو سکون ملے اور ذہنی دباؤ سے بچ سکیں۔
جڑی بوٹیوں اور ہری سبزیوں کا استعمال
ایسی بہت سی سبزیاں اور جڑی بوٹیاں ہیں جو آپ کو پی سی او ایس کا شکار ہونے سے بچا سکتی ہیں، کوشش کریں کہ روزانہ میتھی کے پتوں کا استعمال کریں ساتھ ہی تلسی کے پتے بھی کھا لیا کریں اس سے جسم میں انسولین نہیں بڑھے گا اور یہ آپ کو پی سی او ایس کا شکار ہونے سے بچائیں گے، اس کے علاوہ نیم گرم پانی میں شہد اور لیموں ڈال کر پینے سے بھی پی سی او ایس کا مسئلہ دور ہو جاتا ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pcos Ki Alamat Aur Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pcos Ki Alamat Aur Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.