انڈے کھانے کے 12 حیران کن فائدے

انڈے پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں اور ان کے کھانے سے جسم پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ہم اپنے آپ کو توانا محسوس کرتے ہیں۔ آئیے آپ کو انڈہ کھانے کے بعد جسم میں ہونے والی 12تبدیلیوں کے بارے میں بتاتے ہیں ۔

دل کی بیماریوں کے لئے :
ہم سب جانتے ہیں کہ دو طرح کے کولیسٹڑول انسانی جسم میں پائے جاتے ہیں یعنی LDLاور HDLَ۔پہلے والا نقصان دہ اور بعد والا مفید ہوتا ہے ۔ اگر خون میں LDLکے ذرات چھوٹے ہوں تو دل کی بیماری کے امکانا ت زیادہ ہوتے ہیں اور اگر یہ ذرات بڑے ہوں تو دل کی بیماری کم ہوتی جاتی ہے ۔ جن لوگوں کے خون میں یہ چھوٹے ذرات ہوتے ہیں انہیں کافی مسائل کاسامنا رہتا ہے لیکن اندہ کھانے سے LDLکے چھوٹے ذرات بڑے ہونے لگتے ہیں اور دل کی بیماری کے امکانا کم ہوجاتے ہیں ۔

مدافعتی نظام کی مضبوطی :
اگر آپ روزمرہ کی بیماریوں ، وائرس اور نزلہ زکام سے بچنا چاہتے ہیں تو دن میں ایک یا دو انڈے ضرور کھائیں ۔ انڈے کھانے سے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے ۔ انڈے میں سیلونیم پایا جاتا ہے جو کہ مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے اور بچوں میں اس کی عدم موجودگی سے مختلف طرح کی بیماریاں پروان چڑھتی ہیں ۔

جسم میں توانائی :
انڈوں میں وٹامن B2کے ساتھ رائبوفلاوین پایاجاتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے جسم کو توانائی ملے گی ۔ اس کے کھانے سے جسم میں داخل ہونے والی دیگر غذاؤں کو توانائی میں تبدیل کرنے میں مدد ملتی ہے ۔

کولیسٹرول پروفائل میں بہتری :
جیساکہ بتایا گیا ہے کہ یہ LDLکے ذرات کو بڑا کرتا ہے لہذا جن لوگوں کو چھوٹے ذرات کا مسئلہ درپیش ہو انہیں چاہیے کہ انڈوں کا استعمال کریں لیکن استعمال سے پہلے اپنے معالج سے ایک بار مشورہ ضرور کرلیں ۔

چربی پگھلائیں :
ایک تحقیق میں لوگوں کو آٹھ ہفتوں تک انڈے بیگل کھلائے گئے ۔ ان دونوں کھانوں میں حراروں کی ایک جیسی تعداد پائی جاتی ہے لیکن جب آٹھ ہفتوں بعد ان کا معائنہ کیا گیا تو ماہرین یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ انڈے کھانے والے افراد کا وزن دوسرے گروہ سے 65فیصد زیادہ کم ہوا۔ یعنی انڈوں کی مدد سے وزن کو کم کرنے میں مددملے گی ۔

دماغ مضبوط ہوگا :
انڈوں میں ایک عنصر کولین پایا جاتا ہے جوکہ اعصابی نظام اور دماغ کو مضبوط بناتا ہے ۔

ذہنی دباؤمیں کمی :
ایک تحقیق میں بتایا گیاہے کہ انڈے کھانے سے ذہنی دباؤ میں کمی ہوتی ہے جس کی وجہ ماہرین یہ بتاتے ہیں کہ انڈوں میں موجود لائسین کی وجہ سے ذہنی دباؤ کم ہوجاتا ہے ۔

دانتوں کی صحت :
انڈوں میں وٹامن ڈی اور کیلشم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس کہ وجہ سے انڈے ہمارے دانتوں کو مضبوط کرتے ہیں ۔

ہڈیوں کی مضبوطی :
وٹامن ڈی اور کیلشم کی موجودگی نہ صرف دانتوں کو مضبوط کرتی ہے بلکہ ان کی وجہ سے ہماری ہڈیاں بھی مضبوط ہوتی ہیں ۔

کھانے کی حاجت میں کمی :
انڈے پروٹین کا انتہائی اہم اور وافر ذریعہ ہیں ۔ کئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جسم میں پروٹین کی وافر مقدار کی وجہ سے ہمیں کم بھوک لگتی ہے اور ہم کھانے کی طرف کم راغب ہوتے ہیں ۔ جن لوگوں کو وزن کم کرنا ہوتو انہیں چاہیے کہ انڈوں کا استعمال کریں ۔

خوبصورت جلد :
اس میں وٹامن B5اور B12کی وجہ سے جلد خوبصورت اور دلکش ہوجائے گی ۔

بالوں کی صحت :
اگر آپ بالوں کو گھنا رکھنا چاہتے ہیں تو روزانہ انڈے کا استعمال ضرور کریں ۔ انڈوں میں موجود وٹامنز ہماری بالوں کی صحت کے لئے بہت ضروری ہیں ۔


کیا زندگی میں امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو ناشتے میں روزانہ ایک انڈے کا استعمال عادت بنالیں۔
یہ دعویٰ چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔
طبی جریدے جرنل ہارٹ میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ ایک انڈہ کھانے کی عادت خون کی شریانوں سے جڑے امراض جیسے ہارٹ اٹیک اور فالج وغیرہ سے موت کا خطرہ 18 فیصد تک کم کردیتی ہے۔

تحقیق میں کہا گیا کہ یہ خیال غلط ہے کہ زیادہ انڈے کھانے سے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
محققین کا کہنا تھا کہ انڈوں اور امراض قلب کے درمیان تعلق کے بارے میں شواہد مضبوط نہیں۔
محققین نے انڈے کھانے کی عادت اور خون کی شریانوں جسے جڑے امراض کے تعلق کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا اور 30 سے 79 سال کے افراد کے 13 فیصد افراد نے بتایا کہ وہ ایک انڈہ روزانہ کھاتے ہیں، جبکہ 9 فیصد اس غذا سے ہمیشہ دور رہے یا بہت کم کھانے کا اعتراف کیا۔
محققین کا کہنا تھا کہ فالج اور برین ہیمرج قبل از وقت موت کی بڑی وجوہات میں شامل ین جن کے بعد امراض قلب کا نمبر آتا ہے۔

ایک مخصوص گروپ کا 9 سال تک جائزہ لینے کے بعد محققین نے دریافت کیا ایک انڈہ روزانہ کھانا امراض قلب کا خطرہ کم کردیتا ہے۔
انہوں نے دریافت کیا کہ ایک انڈہ روزانہ کھانے سے برین ہیمرج (دماغی شریان پھٹنے)کا خطرہ 26 فیصد تک کم ہوجاتا ہے جبکہ اس عادت کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے فالج سے موت کا خطرہ 28 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق یہ عادت امراض قلب کا خطرہ بھی 12 فیصد تک کم کردیتی ہے۔
محققین کا کہنا تھا کہ اعتدال میں رہ کر انڈے کھانا یعنی روزانہ ایک کھانا جان لیوا امراض سے بچاسکتا ہے۔

My morning starts with egg :).

Does yours?

I eat eggs in breakfast. Why? Because it is good in taste. It is tradition of Pakistan. My mom gives me eggs daily in the morning. :)

Did we realize the health benefits of eggs. No. and we never tried for.

I am here with 12 reasons why eggs are good for you and why you must keep eating them. One of those reasons is that eggs are a good source of protein which is an essential for a healthy and energetic body. There are many more things that you need to know. Eggs also contain vitamin D and calcium which strengthens our teeth. These two are not only good for our teeth but also important for strong bones.

Here are the more you need to know why to eat eggs. Read these 12 reasons:

Tags: Why to Eat Eggs Ande Khane Ke Faide Anday Ke Fawaid Egg Benefit in Urdu

Egg Health Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Egg Health Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Egg Health Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   6 Comments   |   94517 Views   |   23 Feb 2018
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

Heart disease patient can eat eggs ? Doctor did not allowed may cause up level of cholesterol?

  • Khurshid Anwar, Karachi

How to eat eggs?

  • Kamran, KKKKKKKKK

kya triqa he

  • najma .Suleiman, Karachi

hmm good better for health

  • wasim safdar, lahore

Main insAllah ab hr roz egg khya krn ge.....

  • Mishujani, Polokwane

I myself eat eggs everyday in breakfast. Also give to my kids, my husbands and Ammi Abu. This is probably the healthiest breakfast food so you can add other healthy things like juice but do not replace it with any other thing.

  • Saima,

انڈے کھانے کے 12 حیران کن فائدے

انڈے کھانے کے 12 حیران کن فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انڈے کھانے کے 12 حیران کن فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔