مہنگی ہری پیاز وہ بھی اندر سے آدھی خراب ۔۔ صرف تولئے اور پانی سے گھر میں ہری پیاز اُگا کر فائدہ اور بچت دونوں حاصل کریں

ہمارے یہاں چائنیز کھانوں کا رجحان بڑھتا جارہا ہے، پہلے تو کئی ایک جگہ پر کوئی چائنیز ریسٹورنٹ دیکھنے کو ملتا تھا لیکن اب ہر شہر ہر جگہ ریسٹورنٹس کھل گئے ہیں اور اسکی وجہ سے لوگوں کو چائنیز کھانوں کا ذائقہ لگ گیا ہے۔ ان کھانوں میں استعمال ہونے والی ایک اہم سبزی ہری پیاز ہے۔

ہری پیاز کا اپنا ایک الگ منفرد ذائقہ ہوتا ہے جو کھانے کے ٹیسٹ کو بڑھا دیتا ہے۔ یہ عموماً مہنگی ملتی ہے اور اکثر اوقات اندر سے گلی سڑھی یا باسی نکلتی ہے۔ تو کیوں نہ اسے گھر میں ہی اُگا لیا جائے؟ مگر کیسے؟
آئیے آپ کو ایک آسان طریقہ بتاتے ہیں جس میں آپ کو گملے اور مٹی کی بھی ضرورت نہیں۔

گھر میں ہری پیاز اُگانے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے تو آپ کچھ درمیانے سائز کی پیاز لے لیں اور اس کے چھلکے اتار لیں
۔ اب ایک بڑی ٹرے لیں اور اس میں ایک گیلا تولیہ بچھا دیں اور اس پر لائن سے پیاز کو کھڑا کر کے رکھ دیں
۔ روز اس میں تھوڑا تھوڑا پانی ڈالیں، 8 دن بعد اس میں ہری پیاز اُگنا شروع ہوجائے گی
۔ 12 دن بعد وہ مزید بڑی ہوجائے گی
۔ اور 15 دن بعد آپ کی ہری پیاز کٹنے کیلیئے تیار ہوگی، آپ کو اسے جڑ سے نہیں کاٹنا ہے بلکہ پیاز کے اوپر اُگی ہری گھاس کو کاٹ کے استعمال کرنا ہے، تاکہ بعد میں بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

Hari Pyaz Ghar Mein Ugane Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hari Pyaz Ghar Mein Ugane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hari Pyaz Ghar Mein Ugane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3819 Views   |   08 Oct 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

مہنگی ہری پیاز وہ بھی اندر سے آدھی خراب ۔۔ صرف تولئے اور پانی سے گھر میں ہری پیاز اُگا کر فائدہ اور بچت دونوں حاصل کریں

مہنگی ہری پیاز وہ بھی اندر سے آدھی خراب ۔۔ صرف تولئے اور پانی سے گھر میں ہری پیاز اُگا کر فائدہ اور بچت دونوں حاصل کریں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مہنگی ہری پیاز وہ بھی اندر سے آدھی خراب ۔۔ صرف تولئے اور پانی سے گھر میں ہری پیاز اُگا کر فائدہ اور بچت دونوں حاصل کریں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔