مجھے پی سی او کی بیماری ہے، ڈاکٹر نے کہا بانجھ پن بھی ۔۔ پی سی او کا مرض کیا ہے اور یہ کن بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے؟ جانیئے خاتون کی کہانی

لڑکیوں کی زندگی میں بالغ ہونے کے بعد کئی مرحلے آتے ہیں جن سے ان کو گزرنا پڑتا ہے، کئی تکلیف دہ ہوتے ہیں اور کچھ جان لیوہ بھی، بالغ ہونے کے بعد آج کل لڑکیوں اور خواتین میں پی سی او کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے جس پر گھر میں بات کرنا غلط سمجھا جاتا ہے اور اگر لڑکی سسرال والوں کو معلوم ہو جائے کہ اس کو پی سی او ہے وہ شادی یہ سوچ کر نہیں کرتے ہیں کہ پی سی او ہے تو اولاد نہیں ہوگی جبکہ یہ بالکل نظریہ ہے جو گزرت وقت کے ساتھ لوگوں کے ذہنوں میں جگہ لے رہا ہے۔

یک ایسی ہی خاتون انسٹاگرامر کی کہانی ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جو انسٹاگرام ویڈیوز اور ولاگنگ کرتی ہیں انہوں نے اپنے بارے میں بتاتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ:

'' پی سی او کوئی بیماری نہیں ہے، یہ ایک مسئلہ ہے جس کا حل موجود ہے، ہمارے ہاں لڑکیوں اور خصوصاً شادی شدہ خواتین کو یہ مسئلہ ہوتا ہے اور ہم ان کے بارے میں بات نہیں کرتے ہیں۔ مجھے پی سی او کا مسئلہ 5 سال سے تھا، ماہواری میں بھی پیچیدگی ہوگئی تھی لیکن یہ بات نہ تو مجھے معلوم تھی اور نہ امی کی گائناکالوجسٹ نے ہمیں بتائی جبکہ میں ان کے پاس جاتی تھی وہ میرا چیک اپ بھی کر چکی تھیں بس انہوں نے ہمیشہ یہی کہا کہ میرے پیٹ میں پتھری ہے اور کچھ دوائیں دے دیں، بہرحال میری بھابھی ڈاکٹر ہیں جب انہوں نے میرے ٹیسٹ اور الٹراساؤنڈ کروایا تو معلوم ہوا کہ مجھے پی سی او ہے اور پھر اس کا علاج بھی کیا۔ ایسا نہیں ہے کہ پی سی او کا مسئلہ ہو تو اولاد نہیں ہوتی یا عورت بانجھ ہو جاتی یہ سب ہماری سوچ کا معیار ہے، میری بھی اولاد ہوئی ہے جبکہ مجھے پی سی او کا مسئلہ ہے، اولاد سے قبل میں بھی اس مسئلے پر بات کرتے ہوئے گھبراتی تھی اور شاید معاشرے کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی تھی لیکن میں سچ کہتی ہوں کہ ایسا کچھ نہیں ہے پی سی او ایک مرض ہے لیکن بے اولادی کا اس سے تعلق نہیں ہے، لہٰذا وقت پر اچھے ڈاکڑ سے بات کریں، مشورہ کریں، آپ کی صحت آپ کے ہاتھ میں ہے۔'' ''

پی سی او کا مرض:

خواتین میں آج کل ہونے والا سب سے اہم اور پیچیدہ مسئلہ پی سی اوز کا ہے، جس سے لاکھوں خواتین جسمانی اور ذہنی طور پر بھی متاثر ہو رہی ہیں ، خوبصورتی بھی ماند پڑ رہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ان کا تولیدی نظام بھی خراب ہو رہا ہے، جس سے ڈپریشن کا مرض دن بہ دن بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے کئی خواتین زندگی کو بوجھ سمجھنے لگی ہیں۔ یہ بیماری دراصل پی سی اووز یا پولی سسٹک اووری سنڈروم ہے، جس کی وجہ سے خواتین میں بانجھ پن کا مسئلہ بھی ہو جاتا ہے اور دیگر مسائل پیش آتے ہیں۔ آج وومن کارنر میں جانیئے کہ پی سی اووز کی علامات کیا ہیں؟

علامات:

٭ چہرے، سینے، پیٹ یا کمر پر اضافی بالوں کا پیدا ہونا، یا ان بالوں کی نشوونما کا حد سے زیادہ بڑھنا بھی ہے۔ ٭ ماہواری کا بے ترتیب ہونا، کبھی ہونا، کبھی نہ ہونا، کبھی بہت زیادہ ہونا اور کبھی بالکل معمولی ہونا یا وقت پر نہ آنا بھی ہے۔ ٭ تھائیرائیڈز کا مسئلہ ہونا، گلے یا جسم کے کسی حصے میں اضافی غدود کا ہونا۔ ٭ بالوں کا زیادہ ٹوٹنا، چہرے پر ایکنی کا ہونا۔، ٭ اووری کے سائز کا بڑھنا۔ ٭ پیٹ کے اطراف کی چربی کا بڑھنا یا توند نکلنا۔ ٭ انرونی اعضاء کا کالا پڑنا۔

بیماری کا پتہ کیسے چلتا ہے؟

پولی سسٹک اووری سنڈروم کا پتہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق الٹراساؤنڈ اور نہارمنہ کیئے جانے والے بلڈ ٹیسٹ کی مدد سے کیا چلتا ہے۔ اس میں مریضہ کو 15 گھنٹے یا کم از کم 9 گھنٹے لازمی بھوکا رہنا پڑتا ہے، بس پانی ضرورت کے مطابق پینے کی ہدایات دی جاتی ہیں۔

کیا شوگر بھی اس مرض کی وجہ بن سکتا ہے؟

جی ہاں! شوگر لازمی اس مرض کی وجہ بنتا ہے، چونکہ شوگر کا مرض بہت عرصے بعد تشخیص کیا جاتا ہے، اس دوران جسم میں غیر اضافی انسولین بنتا رہتا ہے اور وہ جسم پر کالے پیچز یا گہرے نشانات کی وجہ بنتا ہے، جس سے پی سی اوز کا خطرہ بھی ہوسکتا ہے۔

مسئلہ حل کیسے ہو؟

ڈائٹ :

یہ مسئلہ دیرپا یعنی بہت دنوں یا مہینوں اور سالوں بعد ختم ہوتا ہے، اس کے لئے سب سے پہلے تو نارمل ڈائٹ اور اچھی متوازن ڈائٹ کرنی پڑتی ہے، جس میں آپ کو ایک دن میں کیلوریز، کاربوہائیڈریٹس، نشاستہ اور دیگر اہم کاربنز کا استعمال کرنے کی تجویز دی جاتی ہے۔

کم وزن:

سب سے پہلے ان خواتین کو وزن کم کرنے کے لئے ہدایت دی جاتی ہے اور ایسے سپلیمنٹس کا استعمال کرنے کے لئے دوائیں دی جاتی ہیں جو انسولین کو بھی کم کرتی ہیں۔

انجیکشن:

اس مرض کی تشخیص کے بعد انسولین کے انجیشکنز لگوائے جاتے ہیں، جن میں جسم کے آئی وی ایم ایف تناسب کے حساب سے دوائی دی جاتی ہے اور پھر جسم کو نارمل روٹین کی طرف لایا جاتا ہے۔

دیگر امراض:

پی سی او کی وجہ سے کسی بھی خاتون کو شوگر، بلڈ پریشر، ڈپریشن، بے خوابی، نیند کی کمی کے ساتھ ساتھ سستی بھی ہو جاتی ہے اس کے علاوہ ان کی دل کی دھڑکنیں بھی متاثر پوتی ہیں۔

Pcos Khatoon Ki Kahani

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Pcos Khatoon Ki Kahani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pcos Khatoon Ki Kahani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   43406 Views   |   30 Aug 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

مجھے پی سی او کی بیماری ہے، ڈاکٹر نے کہا بانجھ پن بھی ۔۔ پی سی او کا مرض کیا ہے اور یہ کن بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے؟ جانیئے خاتون کی کہانی

مجھے پی سی او کی بیماری ہے، ڈاکٹر نے کہا بانجھ پن بھی ۔۔ پی سی او کا مرض کیا ہے اور یہ کن بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے؟ جانیئے خاتون کی کہانی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مجھے پی سی او کی بیماری ہے، ڈاکٹر نے کہا بانجھ پن بھی ۔۔ پی سی او کا مرض کیا ہے اور یہ کن بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے؟ جانیئے خاتون کی کہانی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔