بجلی مہنگی ہوگئی کیا کریں کہ کپڑے بھی استری ہوجائیں اور بجلی کا بل بھی کم آئے۔۔ جانیے آسان اور منفرد طریقہ

دن بدن بجلی مہنگی ہوتی چلی جارہی ہے، ایسے میں بجلی کے اپلائنسس استعمال کرنے سے پہلے کئی دفعہ سوچنا پڑتا ہے کہ کیا اسے استعمال کیا جائے یا نہ کیا جائے۔ لیکن کپڑے استری کرنا ایسا کام ہے جو ہر گھر میں تقریباً روز ہی ہوتا ہے اور اس کا بل بھی ٹھیک ٹھاک بھاری بھرکم آتا ہے۔ لیکن یہاں ہم آپ کو بجلی کی بچت کی ایسی ترکیب بتائیں گے کہ آپ کے کپڑے بھی استری ہوجائیں گے اور بل بھی نہیں آئے گا۔ اس کے لئے ہم آپ کے سامنے کچھ ٹپس پیش کر رہے ہیں آپ کو جو بہتر لگے آپ اسے اپنے استعمال میں لاکر اپنی بجلی بچائیے۔
>
1۔ کپڑے دھونے کے بعد جھٹک کر ہینگر پر لٹکائیے۔ اس سے کپڑوں پر شکنیں نہیں پڑیں گی اور کپڑوں پراستری کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

2۔ اگر آپ کو کہیں جانے کی جلدی ہے۔ اور استری کرنے کا ٹائم نہیں ہے تو جن کپڑوں پر استری کرنا ہے تو ان کو اسپرے سے گیلا کرلیں اور پھر ہئیرڈرائیر سے ڈرائی کر لیں اس کی ہیٹ سے کپڑے استری ہوجائیں گے۔

3۔ اگر جلدی میں ہیں اور کپڑوں پر سامنے سامنے سے استری کرنی ہے تو بالوں کی آئرن راڈ کو آستینوں پر اور سامنے کے حصے پر پھیر لیں۔ کپڑے سیدھے ہوجائیں گے۔

4۔ اگر آپ استری استعمال نہں کرنا چاہ رہے اور کپڑے استری کرنا ہے تو ایک اسپرے بوتل میں ایک گلاس پانی لیں اور اس میں فیبرک سوفٹنر ایک کھانے کا چمچ ڈال کر اچھی طرح ہلا کر مکس کر لیں۔ اب اس مکسچر کو کپڑوں پر اچھی طرح اسپرے کریں اورکپڑے کو ایک دفعہ پکڑ کر کھینچ دیں اس کے بعد اس کو ہینگر پر لٹکا دیں، جیسے جیسے کپڑے سوکھتے جائیں گے کپڑے سیدھے ہوجائیں گے جیسے کہ استری کیے ہوئے ہوں۔

5۔ کپڑوں کو استری کرنے کے لئے ایک اچھی ٹپ یہ بھی ہے کہ ایک اسٹیل کا ہینڈل والا پین لے لیں۔ اس پر المونیم فوائل چڑھا لیں، اس کو چولہے پر 35 سے 40 سیکنڈ تک گرم کریں۔ اور پھر اس پین کو کپڑے پر پھیریں ، کپڑے بہترین قسم کے استری ہوجائیں گے، اور دیکھنے والوں کو پتہ بھی نہیں لگے گا کہ استری نہیں کی گئی ہے۔

Iron Ke Baghair Kapay Istari Krain

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Iron Ke Baghair Kapay Istari Krain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Iron Ke Baghair Kapay Istari Krain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2332 Views   |   11 Sep 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بجلی مہنگی ہوگئی کیا کریں کہ کپڑے بھی استری ہوجائیں اور بجلی کا بل بھی کم آئے۔۔ جانیے آسان اور منفرد طریقہ

بجلی مہنگی ہوگئی کیا کریں کہ کپڑے بھی استری ہوجائیں اور بجلی کا بل بھی کم آئے۔۔ جانیے آسان اور منفرد طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بجلی مہنگی ہوگئی کیا کریں کہ کپڑے بھی استری ہوجائیں اور بجلی کا بل بھی کم آئے۔۔ جانیے آسان اور منفرد طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔