اگر آپ کو پی سی او ڈی ہے تو یہ چیزیں نہ کھائیں ورنہ ! جانیں وہ کون سی غذائیں ہیں جن کو نہ کھانے سے پی سی او سے چھٹکارہ مل سکتا ہے؟

پی سی او ڈی خواتین میں ہارمونل عدم توازن کی وجہ سے ہوتا ہے لیکن یہ واحد وجہ نہیں ہے بلکہ اسکے ہونے کی بہت ساری وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے کہ ذہنی تناؤ، خراب روٹین، غیر صحت مند غذا یا پھر موٹاپہ وغیرہ۔ پی سی او ڈی کی صورت میں خواتین ڈاکٹر سے تو لازمی رجوع کریں لیکن ساتھ ہی اپنی ڈائٹ کا بھی خیال رکھیں۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے ان 7 غذاؤں کے بارے میں جن کا کھانا ایسی حالت میں نقصان دہ ہے، اور اگر آپ ان سے پرہیز کریں گی تو آہستہ آہستہ اس مسئلے کو حل ہوتا خود دیکھیں گی۔

گلوٹن والے کھانے:

پی سی او ڈی کی صورت میں سب سے پہلے جو چیز آپ کو چھوڑنی ہے یا کم کرنی ہے وہ ہے گلوٹن والی غذائیں جیسے کہ گندم، بریڈ، بیکری آئٹمز اور پاستا وغیرہ کیونکہ اس میں ہائی بلڈ گلوکوز ہوتا ہے جس سے ہارمونل عدم توازن ہوتا ہے۔ اسلیئے ناشتے میں پراٹھے کھانے سے بہتر ہے آپ اوٹس یا دلیہ بنا کر کھائیں۔

زیادہ چکنائی والے ڈیری آئٹمز:

گائے یا بھینس کے دودھ میں بہت زیادہ چکنائی ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہارمونل عدم توازن اور زیادہ مضبوط ہوجاتا ہے اور ٹھیک نہیں ہوپاتا، اسلیئے ڈیری کوشش کریں اسے کم سے کم استعمال کریں اور اسکی جگہ اسکنڈ ملک پیئیں۔

بازار کے فروٹ جوس:

پی سی او ڈی میں مبتلا خواتین بازار کا جوس ہرگز نہ پیئیں اسکے بجائے وہ پھل کھائیں یا پھر گھر میں کبھی کبھی جوس بنا کر پیئیں اور کوشش کریں کہ سادہ پھل کھائیں یہ فائدہ مند ہے یا پھر ناریل اور لیموں پانی پیئیں۔

ttttt

بیکڈ آئٹمز:

بیک کئے ہوئے کھانے سے گریز کریں یعنی پیسٹری، پیٹس یا ڈونٹس وغیرہ کیونکہ ان میں میدہ زیادہ استعمال ہوتا ہے جو کہ صحت کیلیے اچھا نہیں ہے۔

اسٹارچ فوڈز:

اسٹارچ فوڈ کا مطلب ایسے کھانے جو جلدی ہضم ہوجائیں یعنی چاول آلو نوڈلز وغیرہ، ان کا استعمال پی سی او ڈی میں کم سے کم کریں یا پھر اعتدال میں رہتے ہوئے تھوڑا کھائیں۔

کافی:

پی سی او ڈی میں آپ کو کافی کا استعمال کم سے کم کرنا چاہیئے یا اگر بلکل نہ کریں تو وہ بھی اچھا ہے کیونکہ کافی میں کیفین ہوتی ہے جو ایسٹروجن لیول کو بڑھاتی ہے جسکی وجہ سے ہارمونل پروبلمز ہوتی ہیں۔

بازار کے چپس:

بازار سے ملنے والے پیکٹ کے چپس کسی بھی طرح سے ہماری صحت کیلیئے اچھے نہیں ہیں اسلیئے انہیں کھانا چھوڑ دیں اگر آپ کو اسنیکس ہی کھانے ہیں تو مکھانے، پوپ کارن یا نٹس وغیرہ کھالیں۔

Pcod Me Kya Nahi Khana Chahiye

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pcod Me Kya Nahi Khana Chahiye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pcod Me Kya Nahi Khana Chahiye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1850 Views   |   25 Aug 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 October 2024)

اگر آپ کو پی سی او ڈی ہے تو یہ چیزیں نہ کھائیں ورنہ ! جانیں وہ کون سی غذائیں ہیں جن کو نہ کھانے سے پی سی او سے چھٹکارہ مل سکتا ہے؟

اگر آپ کو پی سی او ڈی ہے تو یہ چیزیں نہ کھائیں ورنہ ! جانیں وہ کون سی غذائیں ہیں جن کو نہ کھانے سے پی سی او سے چھٹکارہ مل سکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ کو پی سی او ڈی ہے تو یہ چیزیں نہ کھائیں ورنہ ! جانیں وہ کون سی غذائیں ہیں جن کو نہ کھانے سے پی سی او سے چھٹکارہ مل سکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔