صحت مند اور چمکدار جِلد حاصل کرنے کے لئے بہت زیادہ وقت درکار نہیں ہوتا اس کے لئے بس باورچی خانے میں موجود چند اجزاء کا استعمال ہی کافی ہے جنہیں آپ اپنی اسکن کیئر روٹین میں شامل کر کے اپنی خوبصورتی میں اضافہ اور جلد کی حفاظت یقینی بنا سکتے ہیں۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ باورچی خانے میں ایسے کون کون سے غذائی اجزاء موجود ہیں جو آپ کی جلد کی ترو تازگی اور نکھار کے لئے استعمال کئے جا سکتے ہیں۔
بادام کا پیسٹ
بادام وٹامن ای سے بھرپور ہوتے ہیں، جو کہ آپ کی جلد کو نرم وملائم اور چمکدار بناتا ہے جبکہ بادام میں موجود وٹامن ڈی جلد میں نمی کو لاک کرتا ہے اور جلد کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے اس کو چہرے پر استعمال کرنے کے لئے بادام کو پیس کر اس کا پاؤڈر بنا لیں اب اس میں چند قطرے لیموں ایک چٹکی بیسن کا آٹا اور ایک کھانے کا چمچ ٹھنڈا دودھ ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگائیں۔
اخروٹ
بازار میں کئی کمپنیوں کے اخروٹ والے اسکرب دستیاب ہوتے ہیں، اگر انہیں پیس کر اسے دودھ میں ملا کر یا دہی میں ملا کر اس سے چہرے کا اسکرب کیا جائے تو اس کے حیرت انگیز نتائج دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔
ارد کی دال
ارد کی دال صحت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی میں اضافے کے لئے بھی بہترین ہے، 4 سے 5 چمچ ارد کی دال کو پانی میں بھگو دیں پھر اس میں 2 کھانے کے چمچ گھی اور 2 کھانے کے چمچ دودھ ملا کر پیسٹ بنا لیں اس کو چہرے پر لگائیں اور اس سے مساج کریں اس کو ہفتے میں کم سے کم 3 مرتبہ چہرے پر لگائیں اور پھر دیکھیں اس کا کمال یہ ڈیڈ اسکن کا خاتمہ کرے گی اور جلد کی رنگت نکھارے گی۔
چاول
چاول وٹامن ای، کے اور بی 6 سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ مرجھائے ہوئے چہرے کو منٹوں میں تروتازہ کر دیتے ہیں، اسے استعمال کرنے کے لئے چاول کے آٹے کو شہد میں ملائیں اور پیسٹ بنا لیں پھر اس سے چہرے کو اسکرب کریں یہ آپ کی جلد کی تہہ میں موجود مٹی اور گردوغبار کو کھینچ نکالے گا اور آپ کے چہرے کو نکھار کر جلد کو ٹائٹ بنائیں گے جس سے جھریوں کا بھی خاتمہ ہوگا۔
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Chehry Ki Taro Tazgi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chehry Ki Taro Tazgi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.