میرا کوئی بھائی نہیں جو۔۔ یہاں بیوہ کی بھی کوئی عزت نہیں! ارشد شریف کی بیوہ نے اپنی کردار کشی کرنے والوں کو کیا کہا؟

“شوہر کا انتقال ہوا تو میرے پیروں میں قینچی چپل تھی۔ نہ میرا کوئی بھائی ہے نہ ارشد کا اس لئے ساری بھاگ دوڑ مجھے ہی کرنی تھی۔ میں فٹ پاتھ پر بیٹھ کر روتی رہی پھر جب شوہر کی میت ملی تو تدفین تک بہت لمبا مرحلہ تھا“

یہ کہنا ہے مرحوم صحافی ارشد شریف کی بیوہ اور صحافی جویریہ صدیق کا۔ چند ماہ پہلے قتل ہونے والے ارشد شریف کی اہلیہ چونکہ ایک صحافی بھی ہیں اسی وجہ سے میڈیا اکثر ہی ان کی نجی زندگی پر بات کرتا ہے البتہ یہ صورتحال جویریہ کے لئے اس وقت تکلیف دہ ہوگئی جب محض ریٹنگ کے لئے ان کی دوسری شادی کی خبریں پھیلائی گئیں جب کہ وہ اپنی عدت کے دن گزار رہی ہیں۔

صرف سیاہ رنگ پہنتی ہوں

انڈیپینڈنٹ اردو میں بلاگ لکھتے ہوئے جویریہ نے کہا کہ میں صرف کالا رنگ پہنتی ہوں کیوں کہ کوئی اور رنگ پہننے کا میر دل نہیں چاہتا۔ ارشد ایسے شوہر تھے جن سے میں بے حد محبت کرتی تھی اور اب ان کے جانے کے بعد میری زندگی سوگ بن گئی ہے لیکن میڈیا نے مجھ پر دوسری شادی کا الزام لگایا۔ میری کوئی شادی نہیں ہوئی نہ میں اس نام کے سی شخص کو جانتی ہوں افسوس ہے کہ ہمارے ملک میں بیوہ کی عزت بھی محفوظ نہیں۔

تم نے تو کہا تھا بات عورتوں تک نہیں آئے گی

واضح رہے کہ چند دن پہلے بھی جویریہ صدیق نے ٹوئٹر پر اس حوالے سے ٹوئٹ کیا تھا اور اپنے مرحوم شوہر کو یاد کرتے ہوئے لکھا تھا کہ “ ارشد تم تو کہتے تھے کہ یہ مردوں کی جنگیں ہیں، بات عورتوں تک نہیں آئے گی، بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں ۔ ارشد اس ملک میں ایسا نہیں ہوتا دیکھو“

Mera Koi Bhai Nhe

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mera Koi Bhai Nhe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mera Koi Bhai Nhe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2845 Views   |   14 Feb 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میرا کوئی بھائی نہیں جو۔۔ یہاں بیوہ کی بھی کوئی عزت نہیں! ارشد شریف کی بیوہ نے اپنی کردار کشی کرنے والوں کو کیا کہا؟

میرا کوئی بھائی نہیں جو۔۔ یہاں بیوہ کی بھی کوئی عزت نہیں! ارشد شریف کی بیوہ نے اپنی کردار کشی کرنے والوں کو کیا کہا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرا کوئی بھائی نہیں جو۔۔ یہاں بیوہ کی بھی کوئی عزت نہیں! ارشد شریف کی بیوہ نے اپنی کردار کشی کرنے والوں کو کیا کہا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔