کیا واقعی پپیتے کے پتوں سے ڈینگی کا علاج ممکن ہے؟ جانیئے ماہرین اس بارے میں کیا کہتے ہیں

ملک بھر میں کورونا وائرس کے بعد اب ڈینگی نے بھی اپنے پنجے گاڑھ لئے ہیں جس کی وجہ سے تمام صوبوں میں ہزاروں لوگ ڈینگی کا شکار ہو رہے ہیں اور دن بہ دن کیسز کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، جبکہ کئی افراد اس مہلک بخار کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
ایسی صورتحال میں جہاں دواؤں کے زریعے اس بخار پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے وہیں یہ بات بھی کافی مقبول ہے کہ اگر کسی کو ڈینگی بخار ہو تو اسے پپیتے کے پتے پیس کا اس کا رس پلایا جائے اور پپیتے کے پتوں کا قہوہ بنا کر مستقل استعمال کروایا جائے۔
کیونکہ لوگوں کی اکثریت کا ماننا ہے کہ پپیتے کے پتوں کا جوس یا رس ڈینگی بخار میں مبتلا افراد کے خون میں پلیٹلیٹس بڑھانے کا سبب بنتا ہے اور اس سے بخار میں کمی ممکن ہے۔
مگر کیا واقعی پپیتے کے پتوں سے ڈینگی کا علاج ممکن ہے؟ ڈاکٹرز کی جانب سے اب تک پپیتے کے پتوں کا جوس پلانے سے ڈینگی بخار میں کمی یا پلیٹلیٹس بننے کی کوئی سائنسی توجیح سامنے نہیں آئی۔

تحقیق اس حوالے سے کیا کہتی ہے؟

دی ایشین پیسیفک جرنل آف ٹراپیکل بائیو میڈیسن میں 2011 میں چھپنے والی تحقیق کے مطابق پپیتے کے پتوں میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو کہ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کے جسم میں ڈینگی وائرس کی افزائش کو روک دیتے ہیں۔
یہ تحقیق پاکستانی محققین کی جانب سے کی گئی جو کہ امریکی جرائد میں بھی شائع ہوئی اس تحقیق کو انجام دینے والے پاکستانی بائیو ٹیکنالوجی کے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ پپیتے کے پتوں میں ایسے کئی اجزا موجود ہیں جو کہ ڈینگی سے متاثرہ فرد کے جسم اور خون میں ڈینگی وائرس کی افزائش کو روک دیتے ہیں جس کے نتیجے میں خون میں پلیٹلیٹس کی تعداد بڑھنا شروع ہوجاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خیال غلط ہے کہ پپیتے کے پتوں سے پلیٹلیٹس بڑھتے ہیں البتہ پپیتے کے پتوں سے جسم میں ڈینگی کی افزائش رُک جاتی ہے جس کے نتیجے میں پلیٹلیٹس ایک مرتبہ پھر سے بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں اور پپیتے کے پتوں کے استعمال سے متاثرہ مریض کی قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے جس سے مریض کی طبعیت میں بہتری آتی ہے۔
تاہم ان تمام باتوں سے یہ بات ثابت ہوئی کہ پپیتے کے پتوں کا رس ڈینگی کے مریض کو باقاعدگی سے پلانے سے ڈینگی کا علاج ممکن ہے البتہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ پپیتے کے پتوں سے ڈینگی کی ادویات تیار کی جا سکیں۔

Papaya Ke Patton Se Dengue Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Papaya Ke Patton Se Dengue Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Papaya Ke Patton Se Dengue Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3010 Views   |   17 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

کیا واقعی پپیتے کے پتوں سے ڈینگی کا علاج ممکن ہے؟ جانیئے ماہرین اس بارے میں کیا کہتے ہیں

کیا واقعی پپیتے کے پتوں سے ڈینگی کا علاج ممکن ہے؟ جانیئے ماہرین اس بارے میں کیا کہتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا واقعی پپیتے کے پتوں سے ڈینگی کا علاج ممکن ہے؟ جانیئے ماہرین اس بارے میں کیا کہتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔