Paon or Ehrion ke Hifazat ke liye Mufeed Mashvaray

پاؤں کی بنیادی صحت اور فٹنس کا انحصار ان کی قوت اور لچک پر ہے ۔ اس سلسلے میں چند خصوصی ورزشیں حیرت انگیز نتائج دیتی ہیں ۔ پیروں کو پورے جسم کا ہیڈ کوارٹر قرار دیا جاتا ہے اور تقریباًتمام امراض کا علاج پیروں میں سوئیاں لگا کر اور مخصوص پریشر کو ایک خاص ترتیب سے دبا کر کیا جاتا ہے جس کے حیرت انگیز نتائج سامنے آئے ہیں ۔پیروں سے متعلق زیادہ تر مسائل ان کے غلط استعمال کے باعث پیدا ہوتے ہیں ۔
اگر پیروں کے عضلات مناسب شکل میں نہیں ہیں ، تو ان میں درد ہو سکتا ہے ۔جوڑوں کی تکلیف لاحق ہوسکتی ہے اور ہڈیوں کو جوڑنے والی رگوں اور عضلات میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل شروع ہوجاتا ہے یہ صورتحال اس وقت آمنے آتی ہے ، جب دوڑ لگائی جائے ، کوئی کھیل کھیلا جائے یا رقص کیا جائے ۔ ماہرین صحت نے پیروں کو صحت مند ، طاقتور اور لچک دار بنانے کیلئے کچھ ورزشیں پیش کی ہیں جن پر عمل پیرا ہونے سے پیروں کے بہت سے مسائل ہو سکتے ہیں ۔

فرش پر ایک تولیا پھیلائیے ، اس پر ننگے پاؤں کھڑے ہوجائیں ۔
اب نیچے سے تولیے کو پکڑ کر اسے اوپر اُٹھانے کی کوشش کیجئے ۔
ورزش پیروں کی مجموعی قوت میں اضافے کا باعث بنے گی ۔

اپنے پیروں کو سید ھا رکھیے ۔
پھر تولیے کو اپنے نیچے سے آگے کی جانب سرکانے کی کوشش کیجئے ۔
تولیے کو پہلے دائیں جانب کھسکا ئیے پھر بائیں جانب۔
اس ورزش سے پیروں کے اندرونی اور بیرونی عضلات مستحکم ہوں گے اور ٹخنے کی موچ یا درد سے نجات بھی ملے گی ۔

اپنے پنجوں کو تھام لیں اور ٹخنوں کو آگے پیچھے حرکت دیں ۔
اس دوران ہاتھوں کی انگلیوں سے ایڑی کا مساج کریں اور پیروں کو انگلیوں کی جانب حرکت دیں ۔
اس کے بعد واپس ایڑی کی جانب جائیں ۔
نرمی کے ساتھ اپنے پنجوں کو اوپر اُٹھائیں اور دائیں بائیں آہستگی سے موڑیں ۔
پھر اپنی ہتھیلیوں سے پیروں کو دبائیں یہ عمل آہستگی سے کریں ۔
ہاتھوں کو گول گول گھماتے ہوئے ٹخنوں سے نیچے کی جانب اور پھر نیچے سے ٹخنے کی جانب آئیے ۔
یہ ورزش مساجپر مشتمل ہے ، اسے کرنے کے بعد بہت بہتر محسوس کریں گے ۔

یہ ایک بہترین ورزش ہے اس ورزش کے بعد ٹب میں گرم پانی ڈال کر اس میں تھوڑا سا بیکنگ پاؤڈر یا نمک ملالیں ۔
پھر اس پانی میں اپنے دونوں پیروں کو کچھ دیر کیلئے ڈبوئے رکھیں جس سے پیروں کی تھکن دور ہوتی ہے اور سکون ملتا ہے ۔

کرکٹ یا ٹینس کی بال پر اپنے تلوے رکھیے اور اس طرح بال کو رول کرتے رہیں ۔
یہ بھی ایک بہت ہی عمد ورزش ہے جس سے آپ کو فوراً ہی فرحت کا احساس ہوگا ۔
ورزش کے دوران تنگ جوتے نہ پہنیں پنچوں کی جانب سے جوتا پیروں کی سب سے آسان اور بہترین ورزش تیز پیدل چلنا ہے ۔

ورزش کے دوران کوئی تکلیف محسوس ہو یا ان میں کوئی افاقہ محسوس نہ ہو، تو پھر اپنے معالج سے ضرور رجوع کریں ۔
اسی طرح دوڑنے ،بھاگنے یا ورزش کرتے ہوئے جس لمحے کسی دردیا تکلیف کا احساس ہو تو فوراً رک جائیے اور آرام کیجئے ۔
جہاں چوٹ لگنے کا احساس ہووہاں برف کی تھیلی یا ٹھنڈے تولیے کو کم از کم دس منٹ تک لپیٹ کر رکھیں اورہر تین منٹ بعد برف کی تھیلی یا ٹھنڈ ے تولیے کو کم ازکم دس منٹ تک لپیٹ کر رکھیں تاکہ جسم کا یہ متاثرہ حصہ سن نہ ہو۔
برف کی ٹکور کے بعد متاثرہ حصے پر اچھی طرح کوئی پٹی لپیٹ دیں ۔
اس بات کا خیال رکھیں کہ پٹی زیادہ سختی سے نہ باندھی جائے ۔

Paon or Ehrion ke Hifazat ke liye Mufeed Mashvaray | Feet are usually covered due to cooler weather it doesn't mean their appearance should fall by the wayside. If you are going to spend time in a cooler area then you should use a waterproof winter shoe and keep your feet moisturize here are some detail homecare tips for feet and ankle.

Paon Or Ehrion Ke Hifazat Ke Liye Mufeed Mashvaray

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Paon Or Ehrion Ke Hifazat Ke Liye Mufeed Mashvaray and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Paon Or Ehrion Ke Hifazat Ke Liye Mufeed Mashvaray to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By KFoods  |   In Beauty and Skin Care  |   2 Comments   |   81815 Views   |   26 Oct 2017
About the Author:

KFoods is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. KFoods is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

I like it, very useful page.

  • Samina Ali , Brampton

useful tips. i pay thanks for it. i really need such tips every year in winters.

  • Sumaira Shahwani, M,

Paon or Ehrion ke Hifazat ke liye Mufeed Mashvaray

Paon or Ehrion ke Hifazat ke liye Mufeed Mashvaray ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Paon or Ehrion ke Hifazat ke liye Mufeed Mashvaray سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔