میں نے اُسے چاہا اور پوری کوشش کی مگر۔۔ مایا علی کی محبت ادھوری کیوں رہ گئی؟ اداکارہ نے کھل کر بتا دیا

Maya Ali Talks About Love And Marriage

اداکارہ مایا علی نہ صرف پاکستان کے ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی جان ہیں بلکہ ایک کامیاب بزنس وومن بھی ہیں، جن کا برانڈ لاکھوں خواتین کی پہلی پسند ہے۔ اب وہ جلد ہی احد رضا میر کے ساتھ نئے ڈرامہ سیریل میں جلوہ گر ہوں گی۔

حال ہی میں یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں مایا علی نے کھل کر اپنی زندگی کے دو اہم موضوعات پر گفتگو کی، محبت اور شادی۔

محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے مایا علی نے کہا، زندگی میں محبت کی ہے اور یہ احساس ہر کسی کے حصے میں آتا ہے۔ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آپ کسی اچھے انسان کو دل دیتے ہیں لیکن حالات ساتھ نہیں دیتے۔ میں یہ نہیں کہوں گی کہ جسے چاہا وہ برا تھا یا جذبات بےمعنی تھے، بس یوں سمجھ لیں کہ نصیب ساتھ نہیں دے پایا۔ میں نے پوری کوشش کی مگر شاید وقت یا تقدیر کسی اور موڑ پر لے گئی۔

شادی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا، میں نے صرف لوگوں کے سوالوں سے بچنے یا عمر کے گزرنے کے خوف میں شادی نہیں کی، بلکہ یہ زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ ہے جس میں صرف دو افراد ہی نہیں دو خاندان بھی جُڑ جاتے ہیں۔ میرے نزدیک شادی تب ہی ہونی چاہیے جب آپ کو اپنے شریکِ حیات کے ساتھ ایک سچی اور گہری وابستگی محسوس ہو۔ جس دن وہ رشتہ نصیب ہوا اور وہ حقیقی کنکشن ملا، میں ضرور شادی کروں گی۔ مگر صرف سماجی دباؤ یا دوسروں کی خوشنودی کے لیے کبھی نہیں۔

یہی ہیں مایا علی—خوبصورتی اور شہرت کے ساتھ ساتھ سچائی اور حقیقت پسندی کی ایک شاندار مثال۔

Maya Ali Talks About Love And Marriage

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Maya Ali Talks About Love And Marriage and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maya Ali Talks About Love And Marriage to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1222 Views   |   28 Aug 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 August 2025)

میں نے اُسے چاہا اور پوری کوشش کی مگر۔۔ مایا علی کی محبت ادھوری کیوں رہ گئی؟ اداکارہ نے کھل کر بتا دیا

میں نے اُسے چاہا اور پوری کوشش کی مگر۔۔ مایا علی کی محبت ادھوری کیوں رہ گئی؟ اداکارہ نے کھل کر بتا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں نے اُسے چاہا اور پوری کوشش کی مگر۔۔ مایا علی کی محبت ادھوری کیوں رہ گئی؟ اداکارہ نے کھل کر بتا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts