گرمی میں جہاں سارا گھر تپش کی وجہ سے گرم رہتا ہے، دیواروں کو ہاتھ لگاؤ تو وہ بھی تپ رہی ہوتی ہیں وہیں کچن کا تو سب سے زیادہ برا حال ہوتا ہے کیونکہ کچن میں تو سارا دن ہی کھانا بنتا رہتا ہے۔ دوپہر کے اوقات میں تو روٹی بنانے کے بعد کچن سے آدھا گھنٹہ تک گرمی اور تپش نہیں نکلتی یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے کوئی آگ کا گولہ ہو۔
اب کچن میں تو اے سی نہیں لگا سکتے ہیں ایگزاسٹ فین لگانے سے بھی اکثر گرم ہوا ہی محسوس ہوتی ہے۔ لیکن اب مارکیٹ میں ایک اتنی اچھی کولنگ ٹیکنالوجی موجود ہے جو صرف 300 سے 500 روپے میں کچن کو ٹھنڈا کرنے کا کام کرتی ہے جس کی وارنٹی بھی 2 سے 5 سال تک کے لیے فراہم کی جاتی ہے۔
سن کو آپ کو حیرانی ہوگی کہ یہ کون سی ٹیکنالوجی ہے جو گرمی میں کچن کو اتنے سستے پیسوں میں اتنے سالوں تک ٹھنڈا رکھ سکتی ہے؟
دراصل پلاسٹو سیمنٹ نامی کولنگ ایجنٹ بازار میں بآسانی دستیاب ہے جس کو اپنے کچن یا گھروں کی چھتوں پر بالکل سی طرح لگایا جاتا ہے جیسے چھت پر سیمنٹ کی تہہ لگائی جاتی ہے بالکل ایسے ہی اس کی تہہ بھی لگائی جاتی ہے اور اس کے بعد ایک کپڑے سے اس کو چسپاں کیا جاتا ہے۔ پھر ایک پلاسٹک شیٹ نما کوور لگایا جاتا ہے جس سے پلاسٹو سیمنٹ کی ٹھنڈک کوور کے اندر رہتی ہے اور خشک ہونے پر یہ ٹھنڈ سارے کچن یا گھر کو ملتی رہتی ہے۔
اس کے فی مربع فٹ کی قیمت 50 روپے ہے اور پورے کچن پر تقریباً 300 سے 500 روپے کا خرچہ آئے گا۔ اگر آپ پورے گھر پر لگوانا چاہیں تو اس کی کم سے کم قیمت 6 سے 8 ہزار روپے تک ہوگی۔ اس میں بھی کئی قسم کی کوالٹیاں موجود ہیں جو وارنٹی کے حساب سے بکتی ہیں۔