دلہن کو ٹھیلے پر رخصت کرا لیا.. دلہا کی اس حرکت پر لڑکی نے کیا کیا؟ ویڈیو

شادی کے روایتی خوابوں کو توڑتے ہوئے ایک دلہا نے اپنی دلہن کو گھر لے جانے کے لیے کسی مہنگی گاڑی یا شاندار لینڈ کروزر کے بجائے ایک سادہ ٹھیلے کا انتخاب کیا، جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی اس ویڈیو میں دولہا اور دلہن شادی کے روایتی لباس میں نظر آ رہے ہیں، جہاں دلہا اپنی دلہن کو ٹھیلے پر بٹھا کر نہایت خوش دلی کے ساتھ سڑکوں پر گھوم رہا ہے۔ ارد گرد کے لوگوں کی نظریں اور حیرت زدہ تاثرات اس منظر کو مزید دلچسپ بنا رہے ہیں۔ ویڈیو میں کبھی دولہا ٹھیلے کو کھینچتا دکھائی دیتا ہے تو کبھی وہ اسے پوری طاقت سے دھکیلتا ہے، اور دلہن اطمینان سے اس سفر کا مزہ لے رہی ہے۔

ویڈیو دیکھنے والوں کے خیالات بھی مختلف ہیں۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ جوڑا محبت اور قربانی کا پیغام دے رہا ہے، جہاں یہ بات واضح کی گئی ہے کہ مادی چیزوں سے زیادہ رشتے میں خلوص اہم ہے۔ دوسری طرف، کچھ لوگوں نے اس انداز کو طنز کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آج کل لوگ توجہ حاصل کرنے کے لیے شادی کو بھی ڈرامائی بنا دیتے ہیں۔ البتہ یہ ویڈیو دراصل ایک اشتہار کے طور پر بنائی گئی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو، جو @superfastamdavad.live کے اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی، لاکھوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔ کچھ صارفین نے اسے موجودہ دور کی شادیوں کی نئی علامت قرار دیا، جبکہ دیگر نے اس اقدام کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا لوگ اب سڑکوں پر شادیاں کرنا شروع کر دیں گے؟

Dulhan Ki Thelay Par Sair

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dulhan Ki Thelay Par Sair and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dulhan Ki Thelay Par Sair to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1631 Views   |   31 Dec 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 February 2025)

دلہن کو ٹھیلے پر رخصت کرا لیا.. دلہا کی اس حرکت پر لڑکی نے کیا کیا؟ ویڈیو

دلہن کو ٹھیلے پر رخصت کرا لیا.. دلہا کی اس حرکت پر لڑکی نے کیا کیا؟ ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دلہن کو ٹھیلے پر رخصت کرا لیا.. دلہا کی اس حرکت پر لڑکی نے کیا کیا؟ ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔